نوازشریف کے خلاف ہرچال ناکام ہو رہی ہے: نوازشریف 117

نوازشریف کے خلاف ہرچال ناکام ہو رہی ہے: نوازشریف

نوازشریف کے خلاف ہرچال ناکام ہو رہی ہے: نوازشریف

لندن: مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہےکہ نوازشریف کے خلاف ہرچال ناکام ہو رہی ہے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نےکہا کہ نوازشریف کے خلاف ہرچال ناکام ہو رہی ہے، کارکنوں کو پیغامات پہنچ چکے ہیں، عوام نے ہی نواز شریف کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے خلاف آواز اٹھائی، ظلم کے خلاف اٹھنے والی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاید عمران خان کی اپنی تربیت میں بھی کمی رہ گئی ہے۔

واضح رہےکہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کو 11، مریم نواز کو 8 اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی ہے۔

نیب نے کیپٹن (ر) صفدر کو احتساب عدالت میں پیش کیا جس کے بعد عدالت نے انہیں اڈیالہ جیل بھیج دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں