سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی سپریم کورٹ میں چیلنج 110

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی سپریم کورٹ میں چیلنج

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی چیلنج کردیے گئے۔

شاہد خاقان عباسی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57 راولپنڈی ون سے امیدوار ہیں جن کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کو درخواست گزار مسعود احمد عباسی نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ شاہد خاقان عباسی نے بیان حلفی اور کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی کی اس لیے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست گزار نے سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ شاہد خاقان عباسی کے کاغذات مسترد کیے جائيں۔

دوسری جانب چیف جسٹس آف پاکستان نے مسعود احمد عباسی کی درخواست پر بینچ تشکیل دے دیا۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کے ایپلٹ ٹریبونل نے شاہد خاقان عباسی کو تاحیات نااہل قرار دیا تھا جس کے خلاف انہوں نے لاہور ہائیکورٹ کے سے رجوع کیا جس نے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دیتے ہوئے ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں