سانحہ مستونگ: مسلم لیگ (ن) نے ایک روز کے لیے انتخابی سرگرمیاں معطل کردیں
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سانحہ مستونگ کے شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لیے اپنی انتخابی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں مستونگ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار سراج رئیسانی کی کارنر میٹنگ میں خودکش دھماکا ہوا تھا جس میں سراج رئیسانی سمیت 131 افراد شہید اور 120 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
نگران وفاقی حکومت کی جانب سے ملک میں یوم سوگ منایا جارہا ہے اور اسی وجہ سے سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں ہے
پاکستان پیپلزپارٹی کے بعد مسلم لیگ (ن) نے بھی سانحہ مستونگ کے سوگ میں انتخابی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔
صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ سانحہ مستونگ پر قومی سوگ کے موقع پر مسلم لیگ نے ایک روز کے لیے انتخابی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔
Pakistan Muslim League (N) has suspended its political campaign today to mark the observance of the national day of mourning on the Mastung tragedy. The attack on political meetings is all the more worrisome given the elections are just ten days away. (1/2)
— PMLN (@pmln_org) July 15, 2018
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کے انعقاد میں 10 روز رہ گئے ہیں اور اس سے قبل انتخابی سرگرمیوں کو نشانہ بنانا تشویشناک ہے جب کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان، نگران حکومت اور سیکیورٹی فورسز امیدواروں اور سیاسی میٹنگز کو فول پروف سیکیورٹی دینے کے ذمہ دار ہیں۔
It is responsibility of the Election Commission of Pakistan, interim govt and the law enforcement agencies to provide fool-proof security to the candidates and the political parties. The future of Pakistan is linked with fair & free and above all peaceful elections. (2/2)
— PMLN (@pmln_org) July 15, 2018
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل شفاف، آزادانہ اور پر امن انتخابات سے جڑا ہے
دوسری جانب شہباز شریف سانحہ مستونگ کے شہداء کے اہلخانہ سے تعزیت کے لیے کوئٹہ روانہ ہوئے ہیں جہاں وہ سراج رئیسانی کے اہلخانہ سے ملاقات کریں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز صوابی میں ہونے والے جلسہ عام میں انتخابی سرگرمیاں نہ روکنے کا اعلان کیا تھا۔