ملتان: ہوٹل میں دھماکے سے 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق 89

ملتان: ہوٹل میں دھماکے سے 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق

ملتان: ہوٹل میں دھماکے سے 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق

ملتان: گلشن مارکیٹ میں واقع ہوٹل میں دھماکے سے 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے۔

ملتان کے علاقے گلشن مارکیٹ میں واقع ہوٹل میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو اداروں نے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا۔

سی پی او منیر مسعود نے واقعے میں 3 افراد کے جاں بحق اور 25 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

نمائندہ جیو نیوز کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات میں دھماکے کو سلنڈر پھٹنے کا واقعہ قرار دیا گیا لیکن انتظامیہ کی جانب سے دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد ہوٹل کا ایک حصہ اور دیوار گرگئی جب کہ جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں جن میں سے ایک کی عمر ڈھائی سال ہے۔

سی پی او کے مطابق دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ اور دیگر اداروں کو طلب کرلیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں