Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے کرپشن کے سارے ریکارڈ توڑ دیے ہیں، عمران خان

ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے کرپشن کے سارے ریکارڈ توڑ دیے ہیں، عمران خان

ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے کرپشن کے سارے ریکارڈ توڑ دیے ہیں، عمران خان

ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے کرپشن کے سارے ریکارڈ توڑ دیے ہیں، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک بار پھر سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے کرپشن کے سارے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

میانوالی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بیرونی قرضہ ہے، پاکستان میں ٹیکس سے جو پیسہ اکٹھا ہوتا ہے وہ قومی خزانےمیں نہیں جاتا بلکہ چوری ہوتا ہے، اس لیے قوم قرض لے کر غریب ہو رہی ہے، قرض کی قسطیں واپس کرنے کے لیے ٹیکس لگا دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج بری خبر یہ ہے کہ ڈالر جو 10 سال پہلے 60 روپے کا تھا آج 130 پر پہنچ گیا ہے، روپے کی قدر کم ہونے سے قوم پر ایک ہزار ارب روپے کا قرض بڑھ گیا ہے، قرضے واپس کرنے کے لیے ٹیکس لگے گا جس سے مہنگائی بڑھے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ یہاں سے پیسہ چوری کر کے باہر بھیجتے ہیں اور ان کے بچے اربوں پتی ہیں، پوچھو پیسہ کہاں سے آیا تو کہتے ہیں بچے برطانیہ کے شہری ہیں وہ جوابدہ نہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ روپے کی قدر میں کمی کی وجہ یہ ہے کہ چور آگئے، جب وزیر خزاانہ اور وزیراعظم چوری کرتے ہیں تو یہ ایسا ہی ہے جیسے بلی کو دودھ کی رکھوالی پر لگا دو، اس کی قیمت عوام ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج بجلی 400 فیصد بڑھ گئی ہے، نوازشریف کے پانچ سال میں دنیا میں تیل نیچے آیا، آدھی بجلی تیل سے بنتی ہے لیکن اس کے باوجود بجلی کی قیمتیں بڑھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 10 سال پہلے گیس 150 روپے یونٹ پر تھی جو آج 573 روپے فی یونٹ ہے، ان سالوں میں گیس کہاں گئی، جب بجلی گیس کی قیمت بڑھتی ہے تو عوام کے پاس پیسہ کم ہو جاتا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ آنے والے الیکشن میں جب ن لیگ والے ووٹ مانگنے آئیں تو پوچھنا کہ 10 سال سے پنجاب میں ہیں، پانچ سال سے وفاق میں ہو، ایک چیز اور ادارہ تو بتاؤ جو ٹھیک کیا۔

’پانچ سالوں میں پی آئی اے، واپڈا، اسٹیل ملز اور ریلوے میں 3600 ارب روپے کا نقصان ہوا‘
ان کا کہنا تھا کہ پانچ سالوں میں پی آئی اے، واپڈا، اسٹیل ملز اور ریلوے میں 3600 ارب روپے کا نقصان ہوا، یہ عوام کا نقصان ہوا ہے جو ان حکمرانوں نے کیا ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ الیکشن میں نظریے کو ووٹ دیں، جو پی ٹی آئی کے لوگ آزاد کھڑے ہو گئے ہیں، وہ تحریک انصاف اور ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں کیونکہ آزاد امیدوار کچھ نہیں کر سکتا۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت بنا کر ہی تبدیلی لائی جا سکتی ہے، آزاد امیدوار کیسے ملک کا فائدہ کر سکتا ہے، وہ اپنا فائدہ کر سکتا ہے کیونکہ وہ منتخب ہو کر اپنے آپ کو نیلام کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کا فائدہ صرف سیاسی جماعت ہی کر سکتی ہے، پی ٹی آئی اقتدار میں آ کر ملک کے نظام کو ٹھیک کرے گی جس میں عوام کا فائدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں کسان پسا ہے لیکن ہم حکومت میں آکر زراعت کے شعبے کو ٹھیک کر سکتے ہیں، حکومت اپنے کسانوں کی دیکھ بھال کرتی ہے لیکن یہاں ان لوگوں نے کسانوں کا قتل کر دیا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ایک ارب 18 کروڑ درخت اگائے جب کہ یہاں ان لوگوں نے جنگل تباہ کر دیا، ہم آنے والی نسلوں کی بہتری کے لیےجنگلات بنائیں گے۔

Exit mobile version