عمران خان اپنا ووٹ کہاں کاسٹ کریں گے؟پتہ چل گیا 159

عمران خان اپنا ووٹ کہاں کاسٹ کریں گے؟پتہ چل گیا

عمران خان اپنا ووٹ کہاں کاسٹ کریں گے؟پتہ چل گیا

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں اپنا ووٹ کہاں ڈالیں گے، جیو نیوز نے پتہ لگا لیا ہے۔

عمران خان کا ووٹ اسلام آباد کے حلقہ این اے 53 میں رجسٹرڈ ہے اور چیئرمین تحریک انصاف اپنا ووٹ اسلام آباد ماڈل اسکول فار بوائز ڈھوک جیلانی پولنگ اسٹیشن میں کاسٹ کریں گے۔

عمران خان کا شماریاتی بلاک کوڈ 501010450 اور سلسلہ نمبر 478 ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی اپنا ووٹ کاسٹ کر کے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ بھی کریں گے اور پھر لاہور کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان عام انتخابات کے نتائج زمان پارک لاہور میں سنیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں