145

انٹرٹینمنٹ سے بھرپور فلم ’طیفا ان ٹربل‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی

انٹرٹینمنٹ سے بھرپور فلم ’طیفا ان ٹربل‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی

فلم بینوں کا انتظار اب ختم ہوا کیوں کہ ایکشن، کامیڈی، رومانس اور تھرل سے بھرپور فلم ’طیفا ان ٹربل‘ آج ریلیز ہوگئی۔

فلم ’طیفا ان ٹربل‘ لائٹ اینگل، مانڈوی والا انٹر ٹینمنٹ، ٹیڈ پول فلمز اور جیو فلمز نے پیش کی جس کی شاندار ہدایت کاری احسن رحیم نے کی ہے۔

فلم میں گلوکار و اداکار علی ظفر اور خوبرو اداکارہ مایا علی نے مرکزی کردار ادا کیا جب کہ فلم کی کاسٹ میں فیصل قریشی سمیت کئی نامور اداکار بھی شامل ہیں۔

گزشتہ روز کراچی میں فلم کا شاندار پریمئر ہوا جس میں فلم کی پوری ٹیم کے ساتھ دیگر شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی۔

شوبز ستاروں نے فلم کو ’طیفا ان ٹربل‘ کو پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے نئی بنیاد قرار دیا ہے۔

مداحوں کی جانب سے فلم کو بے حد پسند کیا جارہا ہے اور بھرپور انٹرٹینمنٹ پیکج کہا جا رہا ہے۔

فلم بینوں کا کہنا ہے کہ ’طیفا ان ٹربل‘ میں فلمائے گئے مناظر بہترین ہیں، تمام گانے شاندار ہیں جب کہ مایا اور علی کی جوڑی کو بھی خوب پسند کیا جارہا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے بھرپور فلم ’طیفا ان ٹربل‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی
انٹرٹینمنٹ سے بھرپور فلم ’طیفا ان ٹربل‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی
فلم بینوں کا کہنا ہے کہ ’طیفا ان ٹربل‘ میں فلمائے گئے مناظر بہترین ہیں، تمام گانے شاندار ہیں جب کہ مایا اور علی کی جوڑی کو بھی خوب پسند کیا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا پر بھی فلم کی تعریف کے چرچے ہیں اور پرستار علی اور مایا کے لیے محبت بھرے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں۔

ٹوئٹر صارف سلمان احمد نے فلم کی تعریف کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں سب کو فلم دیکھنے کا مشورہ دیا اور لکھا کہ یہ فلم پاکستان کا بین الاقوامی سطح پر ریکارڈ توڑے گی۔

ایسی ہی ایک اور صارف رابعہ ملک نے فلم دیکھنے کے بعد ایک ٹوئٹ پوسٹ کی جس میں بتایا کہ فلم “masterpiece” اور انٹرٹینمنٹ سے بھرپور ہے جس میں بہترین کامیڈی ہے۔

https://twitter.com/rabiya__malik/status/1020034776495992834

واضح رہے کہ فلم طیفا ان ٹربل پاکستان کی تاریخ میں پہلی فلم ہے جو 25 ممالک میں ریلیز ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں