فاروق ستار نے ووٹوں کی دوربارہ گنتی کی درخواست جمع کرادی 99

فاروق ستار نے ووٹوں کی دوربارہ گنتی کی درخواست جمع کرادی

فاروق ستار نے ووٹوں کی دوربارہ گنتی کی درخواست جمع کرادی

متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے انتخابی نتائج مسترد کرتے ہوئے قومی اسمبلی کی دونوں نشستوں پر دوبارہ گنتی کی درخواست جمع کرادی۔

فاروق ستار کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 پر تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اور 247 سے ڈاکٹر عارف علوی نے شکست دی۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہمارے چیف پولنگ ایجنٹ اور پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 فراہم نہیں کیا گیا اور گنتی کے وقت ہمارے پولنگ ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشنز سے باہر بھی نکالا گیا۔

واضح رہے کہ این اے 245 کراچی ایسٹ 4 سے فاروق ستار کے مدمقابل پی ٹی آئی امیدوار ڈاکٹر عامر لیاقت 56615 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے جب کہ فاروق ستار کو 35247 ووٹوں کے ساتھ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

این اے 247 کراچی ساؤتھ 2 میں فاروق ستار کے مقابلے میں پی ٹی آئی کے ڈاکٹر عارف علوی نے 91020 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جب کہ فاروق ستار 24146 ووٹ لے کر پیچھے رہے۔

فاروق ستار نے ووٹوں کی دوربارہ گنتی کی درخواست جمع کرادی
فاروق ستار نے ووٹوں کی دوربارہ گنتی کی درخواست جمع کرادی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں