الیکشن کمیشن کی 26 حلقوں میں دوبارہ گنتی کی منظوری 87

الیکشن کمیشن کی 26 حلقوں میں دوبارہ گنتی کی منظوری

الیکشن کمیشن کی 26 حلقوں میں دوبارہ گنتی کی منظوری

الیکشن کمیشن نے 26 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی منظوری دے دی۔

امیدواروں کی جانب سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواستوں کے بعد الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 10 اور صوبائی اسمبلیوں کے 16 حلقوں پر دوبارہ گنتی کی منظوری دے دی۔

قومی اسمبلی کے ایسے حلقے جہاں دوبارہ گنتی ہونی ہے ان میں این اے57 راولپنڈی، این اے 158 ملتان، این اے 110 فیصل آباد، این اے 129 لاہور، این اے 15 ایبٹ آباد، این اے 10 شانگلہ، این اے 159 ملتان، این اے 170 بہاولپور، این اے 118 ننکانہ صاحب اور این اے 140 قصور شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 290، 291 اور 292 ڈی جی خان میں بھی دوبارہ گنتی ہوگی جب کہ پی پی 220 ملتان اور پی پی 228 میں بھی دوبارہ گنتی کا عمل ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں