پاک فوج کی زیر نگرانی میں سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے صاف شفاف الیکشن کا انعقاد بہترین فیصلہ تھا،عائشہ گلالئی 99

پاک فوج کی زیر نگرانی میں سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے صاف شفاف الیکشن کا انعقاد بہترین فیصلہ تھا،عائشہ گلالئی

پاک فوج کی زیر نگرانی میں سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے صاف شفاف الیکشن کا انعقاد بہترین فیصلہ تھا،عائشہ گلالئی

نمبر ز پورے کرنے کے لئے جہانگیر خان ترین آزاد امیدواروں کے ساتھ جوڑ توڑ میں لگے ہوئے ہیں وقت آگیا ہے کہ عمران خان قوم سے کئے گئے وعدے پورے کرے اگر وعدے پورے کرنے میں پی ٹی آئی ناکام ہوجاتی ہے تو سٹرکو ں پر نکل آئیں گے۔عائشہ گلالئی

اسلام آباد(رپورٹ: فائزہ شاہ)پاکستان تحریک انصاف(جی) کی سربراہ عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ عام انتخابات 2018سے متعلق الیکشن کمیشن عملے کا چناؤ اور پاک فوج کی زیر نگرانی میں سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے صاف شفاف الیکشن کا انعقاد بہترین فیصلہ تھا۔بہترین الیکشن کرانے پر الیکشن کمیشن اور پاک فوج کو سلام پیش کیاکہا کہ پاکستان تحریک انصاف مرکز میں حکومت بنانے جارہی ہیں۔

نمبر ز پورے کرنے کے لئے جہانگیر خان ترین آزاد امیدواروں کے ساتھ جوڑ توڑ میں لگے ہوئے ہیں۔ وقت آگیا ہے کہ عمران خان قوم سے کئے گئے وعدے پورے کرے۔اگر وعدے پورے کرنے میں پی ٹی آئی ناکام ہوجاتی ہے تو سٹرکو ں پر نکل آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے سارے سرکاری ٹھیکے جہانگیر ترین کو دیئے گئے۔جس کی وجہ سے جہانگیر ترین موجودہ جوڑ توڑکے سارے اخراجات برداشت کررہے ہیں۔ منگل کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ سوشل میڈیا کے زریعے انہیں بدنام کیا جارہاہے۔پی ٹی آئی میں شمولیت کا ارادہ نہیں رکھتی۔

عام انتخابات کے حوالے سے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے فوج کی نگرانی میں الیکشن کرائے گئے۔فوج کی جانب سے کوئی عمل دخل نہیں کیا گیا۔انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کے فیصلے کو خراج تحسین پیش کیا کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے جمہوری طریقے سے پارلیمنٹ میں گرینڈ الائنس کی شکل میں پی ٹی آئی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا عندیہ دیدیا ہے۔

الیکشن سے قبل عمران خان نے قوم سے جو وعدے کئے اسے پورے کرنے ہونگے۔پی ٹی آئی کے100دن کا پلان ایک کروڑ نوکریاں، پچاس لاکھ گھر، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ،بیرونی ممالک سے قرضے نہ لینے جیسے بہت سے وعدے قوم سے کئے گئے ہیں۔ مسئلہ کشمیر کا مسئلہ ہوں یا فاٹا کے عوام کی محرمیوں سے متعلق وعدے پورے کرنے ہوں گے۔

انہوں نے ایک سال کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کی حکومت قوم سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام ہوتے ہیں۔ تو ان کی جماعت تحر یک انصاف کے خلاف سٹرکو ں پر آئیگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے پاس الیکشن لڑنے کے لئے وسائل نہیں تھے۔ عورتوں کی حقوق کے تحفظ کے لئے وعدہ کیاکہا کہ عوام کی جانب سے ان کی پارٹی کوبہت تیزی سے پذیرائی مل رہی ہے۔

پارٹی فنڈنگ کے لئے اوورسسیز پاکستانیوں نے وعدے کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جلد اکاونٹ نمبر جاری کروں گی جن کے زریعے پارٹی کے لئے فنڈ زاکٹھا کرونگی۔ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پی ٹی میں دوبارہ شمولیت کا ارداہ نہیں۔ اپنی جماعت کو منظم کرنے کئے لئے پورے ملک میں پارٹی دفاتر کھول رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں