پی ٹی آئی کے پاس آزاد ایم این ایز کی تعداد 8 ہوگئی: فواد چوہدری کا دعویٰ 121

پی ٹی آئی کے پاس آزاد ایم این ایز کی تعداد 8 ہوگئی: فواد چوہدری کا دعویٰ

پی ٹی آئی کے پاس آزاد ایم این ایز کی تعداد 8 ہوگئی: فواد چوہدری کا دعویٰ

اسلام آباد: فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہےکہ تحریک انصاف کے پاس آزاد ایم این ایز کی تعداد 8 تک پہنچ گئی ہے۔

عام انتخابات میں اکثریت ملنے کے بعد تحریک انصاف کی وفاق میں حکومت سازی کے لیے مشاورت جاری ہے اور نمبر گیم پورا کرنے کے لیے آزاد امیدواروں سمیت دیگر جماعتوں کے ارکان کو ملانے کی تگ و دو چل رہی ہے۔
ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہےکہ پی ٹی آئی کے پاس آزاد ایم این ایز کی تعداد 8 تک پہنچ گئی ہے اور مزید 2 آزاد ارکان قومی اسمبلی سے بات چیت جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ تحریک انصاف کے امیدوار کو ہرانے والے ایم این اے شبیر قریشی سے معاملات طے پاگئے ہیں جب کہ نو منتخب آزاد ایم این اے علی محمد مہر بھی پی ٹی آئی ٹیم کاحصہ بننے کوتیار ہیں۔

ذرائع کے مطابق 13 میں سے 6 آزاد ارکان پہلے ہی تحریک انصاف کا حصہ بن چکے ہیں۔

اہم اجلاس آج ہوگا

دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کا اہم اجلاس آج سہ پہر 3 بجے بنی گالہ میں ہوگا جس میں شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین سمیت دیگر پارٹی رہنما شریک ہوں گے جب کہ اجلاس میں وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کے امور پر غور ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے ساتھ حکومت سازی کے فارمولے پر بھی غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان آج بنی گالہ میں ایم کیوایم کے وفد سے ملاقات کریں گے جب کہ ان کی بلوچستان نیشنل پارٹی کے وفد سے ملاقات کا بھی امکان ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں