نیب افسران و اہلکار چہرے کی بجائے کیس پر توجہ دیں: چیئرمین نیب 139

نیب افسران و اہلکار چہرے کی بجائے کیس پر توجہ دیں: چیئرمین نیب

نیب افسران و اہلکار چہرے کی بجائے کیس پر توجہ دیں: چیئرمین نیب

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہےکہ نیب افسران و اہلکار چہرے کی بجائے کیس پر توجہ دی

قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب لاہور کے دفتر کا دورہ کیا جہاں انہیں ڈی جی نیب نے میگا کرپشن کے مقدمات پر بریفنگ دی۔

نیب آفس میں خطاب کرتے ہوئے جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہاکہ سپریم کورٹ کے بھجوائے گئے مقدمات مقررہ وقت پر مکمل کیے جائیں گے، مقدمات سے متعلق کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

چیئرمین نیب نے ہدایت کی کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے اور بدعنوان عناصر سے قوم کی لوٹی ہوئی رقم برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائی جائے۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب افسران و اہلکار چہرے کی بجائے کیس پر توجہ دیں، بدعنوانی ایک ناسورہے اس کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے۔

چیئرمین نیب نے بتایا کہ نیب نے 9 ماہ میں تقریباً 2200ملین روپے بدعنوان عناصرسے برآمد کیے اور رقم متاثرین کو واپس کی گئی جب کہ 300 بدعنوان عناصر کو گرفتار کرکے ریفرنس بھی دائر کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں