Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

اپنے ملک پاکستان سے دلی محبت ہے،ایمبیسڈر ایٹ لارج تبسم سلیم

اپنے ملک پاکستان سے دلی محبت ہے،ایمبیسڈر ایٹ لارج تبسم سلیم

اپنے ملک پاکستان سے دلی محبت ہے،ایمبیسڈر ایٹ لارج تبسم سلیم

اپنے ملک پاکستان سے دلی محبت ہے،ایمبیسڈر ایٹ لارج تبسم سلیم

فرانس اور پاکستان کے درمیان ثقافتی تعلقات کی فروغ کے لئے مثبت کردار ادا کرنا چاہتی ہوں۔ کہا کہ غیر سرکاری تنظیم’الفا پرو‘ کی تعاون سے کشمیر کی ثقافت وتمدن پر ایک ڈاکومنٹری فلم بنائی ہیں۔ جودو ماہ بعد فرانس میں نمائش کے لئے پیش کریں گے

اسلام آباد(فائزہ شاہ) مس ایلیگنٹ فرانس و انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی ایمبیسڈر ایٹ لارج تبسم سلیم نے کہا ہے کہ اپنے ملک پاکستان سے دلی محبت ہے۔ 

فرانس اور پاکستان کے درمیان ثقافتی تعلقات کی فروغ کے لئے مثبت کردار ادا کرنا چاہتی ہوں۔ کہا کہ غیر سرکاری تنظیم’الفا پرو‘ کی تعاون سے کشمیر کی ثقافت وتمدن پر ایک ڈاکومنٹری فلم بنائی ہیں جودو ماہ بعد فرانس میں نمائش کے لئے پیش کریں گے۔ 

اس ڈاکومنٹری فلم کے ذریعے پاکستان سے متعلق منفی سوچ کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ تبسم سلیم نے کہا کہ فرانس سے اپنے ساتھ وفدلائی ہوں۔ جنہوں نے پاکستانی عوام کے بارے میں اچھے تاثرات دیئے۔فرانس سے آئے ہوئے وفد میں فرنچ خاتون صحافی مورالی ٹونیا، صدر بی ڈی ایم ٹی وی فرانس ابراہیم سوریل، پروفیشنل باگسر برائس کیڈنٹ اور الفا پر و کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عثمان فاروق نے نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر دنیا کی خوبصورت ترین وادی ہے۔

تبسم سلیم نے کہا کہ اپنے آبائی ملک پاکستان سے دلی محبت ہے، پاکستان سے متعلق بنائی گئی منفی سوچ کو ختم کرنا چاہتی ہوں۔فرانس سے وفد کو لائی ہوں تاکہ وہ اپنے نظروں سے دیکھے کہ پاکستان اور کشمیر کے لوگ پیار محب کرنے اور امن پسند سوچ رکھتے ہیں۔

کہا کہ کشمیر کی ثقافت اورآرٹ پر ڈاکومنٹری فلم بنائی ہیں جسے پورے یورپی عوام کو دیکھائیں گے۔ صدر بی ڈی ایم ٹی وی فرانس ابراہیم سوریل نے کہا کہ پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی، کشمیر کے لوگوں سے ملا۔ یہاں کہ لوگ امن پسند ہے۔فرانس جاکر اپنے عوام کے سامنے پاکستان کا امن پسندتصور دیکھاؤنگا۔کہا کہ مستقبل میں پھر پاکستان آؤنگا۔ پروفیشنل باگسر برائس کیڈنٹ نے کہاکہ مجھے اس وقت بہت خوشی ہوئی جب کشمیری عوام سے ملا۔

وہا ں کی ثقافت وتمدن بہت خوبصورت ہیں۔ وہاں کے عوام سے تھوڑے دنوں میں بہت پیارملا۔فرنچ صحافی خاتون نے کہا کہ کشمیر کی ثقافت پر بنائی گئی ویڈیو سے کشمیر کی پہچان میں اضافہ ہوگااور کشمیر کی خوبصورتی دیکھ کر پورا یورپ بھول گئی۔ الفا پرو کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عثمان فاروق نے کہا کہ ڈاکومنٹری فلم کے ذریعے پاکستان اور فرانس کے درمیان ثقافتی تعلقات کو فروغ ملے گا۔ پاکستان اور فرانس کے میڈیا کوریڈوربنانے کے خواہاں ہے۔ جس سے دونوں ملکوں کے درمیان کلچرل ایکسچنچ ہوگا۔

Exit mobile version