Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ملک چلانے کیلئے 28 ارب ڈالرز چاہئیں: فواد چوہدری

ملک چلانے کیلئے 28 ارب ڈالرز چاہئیں: فواد چوہدری

ملک چلانے کیلئے 28 ارب ڈالرز چاہئیں: فواد چوہدری

ملک چلانے کیلئے 28 ارب ڈالرز چاہئیں: فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کاکہنا ہےکہ معیشت کے حوالے سے سخت فیصلے لیے ہیں اور آئی ایم ایف کے پاس جانا نہیں چاہتے تھے لیکن 28 ارب ڈالر اس سال ملک کو چلانے کے لیے چاہئیں۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نےکہا کہ ایک طبقہ امیر سے امیر ترین ہوتا چلا گیا اور دوسرا طبقہ غریب سے غریب ترین ہوتاگیا، ایک طبقہ نزلہ زکام پر ہارلی اسٹریٹ کے اسپتال میں علاج کراتا ہے، لوگوں کو کھانسی بھی آجائے تو لندن جاکر علاج کراتے تھے اور ہمارے ہاں ایک ایک بیڈ پر دو دو مریض ہوتے ہیں

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا نہیں چاہتے تھے، یہ ہماری پالیسی نہیں تھی لیکن ایک ماہ 16 دن کے ذخائر رہ گئے ہیں، قرضہ 28 ہزار ارب پر چلا گیا ہے، ملک کو اپنے قدموں پر کھڑا کرنا ہے، 8 ارب ڈالر قرضوں کی مد میں ادا کرنے ہیں اور 28 ارب ڈالر اس سال ملک کو چلانے کے لیے چاہئیں

پاکستان کو معمول کے مطابق اور سب کو خوش کرکے نہیں چلایا جاسکتا: وفاقی وزیر اطلاعات

وزیر اطلاعات کا کہنا تھاکہ پاکستان کو معمول کے مطابق اور سب کو خوش کرکے نہیں چلایا جاسکتا، ایک طرف ہم چاہتے ہیں کہ ملک لوٹنے والوں سے پیسے نکال سکیں، جنہوں نے ملک لوٹا ان سے پیسا نکلوا رہے ہیں اس پر اب شور اٹھ رہا ہے، جتنا مرضی رو دھولیں، احتساب کا عمل جاری رہے گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کے ہوتے ہوئے کسی کی جرات نہیں کہ پاکستان کے ساتھ کھلواڑ کرے، ملکی حالات کو مستحکم کرنا ہے تو اپنے گریبان میں جھانکنا ہوگا، یہ نہیں ہوسکتا ہے اداروں کو رقم مل رہی ہو اور وہ خسارے میں جارہے ہوں، آج قوم کو مہنگائی کا سامنا ہے تو یہ ہمارا قصور نہیں، مہنگائی موجودہ حکومت کے اقدامات کی وجہ سے نہیں ہورہی، معیشت کے حوالے سے سخت فیصلے لیے ہیں، مشکل مرحلہ ہے، جب بھی آگے بڑھتے ہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، مشکلات سے نکل کر ہی قومیں بنتی ہیں۔

وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ دوست ممالک سے بات چیت ہوئی ہے، پاکستان ایک مستحکم ملک بنے گا، اس کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے، ملک کو طاقتور اور مستحکم ملک بناکر چھوڑیں گے

فواد چوہدری نے سابق وزیر ریلوے پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید نے بتایا کہ سعد رفیق نے اپنے حلقے کے 8 ہزار لوگوں کو ریلوے میں بھرتی کیا، ایسے بھرتی کرانے پر تو انتخابات جیتنا ہی ہے۔

اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے مطالبے پر انہوں نے کہاکہ اپوزیشن 90 اراکین کے دستخط کے ساتھ ریکوزیشن جمع کرائے تو اجلاس بلالیں گے۔

وفاقی وزیر کی صحافیوں سے بات چیت

بعد ازاں تقریب سے خطاب کے بعدصحافیوں نے فواد چوہدری سے سوالات کیے، ایک صحافی نے سوال کیا کہ علی زیدی نے کہا ہے کہ ڈالر 140 تک جائے گا، اس پر وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ میرا خیال علی زیدی کے برعکس ہے، میرےخیال میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت کم ہوگی، ڈالر کے حوالے سے لوگ ابھی تو جوا ہی کھیل رہے ہیں، روپے کی مزید قدر کم کرانے کے لیے آئی ایم ایف سے متعلق قیاس آرائی ہو رہی ہیں، لوگ سمجھ رہے ہیں آئی ایم ایف کے پاس جانے سے ڈالرمزید مہنگا ہوگا، ایسا نہیں ہے۔

کڑوے گھونٹ پی لیے، بڑے فیصلے کرلیے اب تگڑا سفر شروع ہوگیا: فواد چوہدری

وزیر اطلاعات کا کہنا تھاکہ آئی ایم ایف سے ملنے والے فنڈز کے ساتھ دوبڑے پیکج بھی آئیں گے ، چین، سعودی عرب اور یو اے ای سے بھی 3 پیکج آئیں گے، تینوں پیکج بھی آئیں گے اور ان میں سرمایہ کاری بھی ہوگی، ڈالر پاکستان میں زیادہ ہوجائےگا تو اس کی قدر کم ہوجائےگی۔

فوادچوہدری نے کہا کہ کڑوے گھونٹ پی لیے، بڑے فیصلے کرلیے اب تگڑا سفر شروع ہوگیاہے۔وزیراطلاعات نے بتایاکہ وزیراعظم نومبر میں چین کا دورہ کریں گے

Exit mobile version