Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

پولیس نے فیصل رضا عابدی کو سپریم کورٹ میں پیشی کے بعد گرفتار کرلیا

پولیس نے فیصل رضا عابدی کو سپریم کورٹ میں پیشی کے بعد گرفتار کرلیا

پولیس نے فیصل رضا عابدی کو سپریم کورٹ میں پیشی کے بعد گرفتار کرلیا

پولیس نے فیصل رضا عابدی کو سپریم کورٹ میں پیشی کے بعد گرفتار کرلیا

فیصل رضا عابدی جب سپریم کورٹ میں پیشی کے بعد باہر آئے تو واپس جاتے ہوئے شاہراہ دستورپر اسلام آباد پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ فیصل رضا عابدی کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں ایک اور مقدمہ گزشتہ رات درج کیاگیا جس کے مدعی اے ایس آئی شوکت عباسی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق فیصل رضا عابدی کے خلاف مقدمے میں شہرت کو نقصان پہچانے، ڈی فیم کرنے کی دفعات لگائی گئی ہیں اور انہیں گزشتہ رات درج کیے گئے اسی مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق فیصل رضا عابدی کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں ترجمان سپریم کورٹ کی مدعیت میں بھی مقدمہ درج ہے۔

فیصل کی گرفتاری زیادتی ہے: بھائی کی میڈیا سے گفتگو

فیصل رضا عابدی کے بھائی نے ان کی گرفتاری پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصل کو گرفتار کرنا زیادتی ہے، وہ عدالت میں پیش ہورہے تھے اور انہوں نے ضمانت بھی کرارکھی ہے پھر بھی گرفتار کرلیا گیا۔

فیصل رضا عابدی کے بھائی نے بتایا کہ سابق سینیٹر کے خلاف تین مقدمات کی تحقیقات چل رہی ہیں جن میں سائبر کرائم، توہین عدالت اور تھانہ سیکریٹریٹ میں بھی مقدمہ درج ہے

Exit mobile version