Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

اسپیکر قومی اسمبلی نے شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے

اسپیکر قومی اسمبلی نے شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے

اسپیکر قومی اسمبلی نے شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے

اسپیکر قومی اسمبلی نے شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اجلاس میں شرکت کے لیے شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے۔

نیب نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو گرفتار کر رکھا ہے اور وہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں۔

مسلم لیگ (ن) نے شہبازشریف کی گرفتاری کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے گھر جاکر انہیں ریکوزیشن جمع کرائی تھی اور اپوزیشن لیڈر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا۔

جیونیوزکےمطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کے لیے پروڈکشن آڈر جاری کردیئے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے یہ فیصلہ کارروائی اور طریقہ کار کے تحت کیا، قواعد کے تحت اسپیکر کسی بھی زیر حراست رکن اسمبلی کو اجلاس میں طلب کر سکتا ہے۔

پروڈکشن آرڈر میں کہا گیاہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی ضروری سمجھتے ہیں کہ اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن لیڈر کی شرکت ضرورت ہے اس لیے انہیں طلب کیا گیا ہے لہٰذا ان کی حاضری یقینی بنائی جائے اور جب اجلاس ختم ہوجائے تو نیب انہیں دوبارہ تحویل میں لے سکتی ہے۔

واضح رہےکہ قومی اسمبلی کا اجلاس 17 اکتوبر کو طلب کیا گیا ہے

Exit mobile version