راولپنڈی موٹر وے چکری انٹر چینج کے قریب صحافیوں کے لیے میڈیا انکلیو ہائوسنگ سوسائٹی کے نام سے رہائشی سکیم کا اعلان
راولپنڈی اسلام آباد میں فرائض انجام دینے والے صحافیوں کو ترجیی بنیاد پر پلاٹس دئیے جائیں گئے یاد رہے کہ یہ ایک پرائیویٹ ویلفئی ہاوسنگ پرجیکٹ ہے ۔
اس موقع پر صحافیوں کو سائٹ وزٹ کروایا گیا جس میں جڑواں شہروں کے صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پی ایف یو جے کے صدر اور جرنلسٹ پینل کے بانی رکن نے اس موقع پر کہا کہ خُداکا لاکھ لاکھ شکر ہے جس نے مجھے صحافیوںکی خدمت اور بڑےبڑے کام کی ہمت ، صلاحیت اور توفیق دی ،
اگر اللہ تعالی کی مد د شامل ِحال نہ ہوتی تو ہم ایک تنکا بھی ادھر سے اُدھر نہیں کر سکتے تھے ۔ اس موقع پر صحافیوں کو منصوبہ کے بارے میں بریفنگ دی
جبکہ ملکی اور غیر ملکی سطح پرتجربے کے حامل ٹائون پلانر سید رضوان منیر نے میڈیا انکلیو کی ٹائون پلاننگ کے بارے میںتفصیلات بتائیں اور صحافیوں کے مختلف سوالات کے جوابات بھی دیئے
اور کہا کہ میڈیا انکلیو پاکستان کےدوسرے ہاوسنگ پراجیکٹ سے سب سے بہترین رہائشی سکیم ثابت ہو گی ۔