113

نوازشریف کے دل کا سائز معمول سے بڑا اور پٹھے موٹے ہوگئے: معالجین

نوازشریف کے دل کا سائز معمول سے بڑا اور پٹھے موٹے ہوگئے: معالجین

لاہور: سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں طبی معائنہ کیا گیا۔

نوازشریف کو سخت سیکیورٹی میں کوٹ لکھپت جیل سے پی آئی سی لایا گیا جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔

سابق وزیراعظم کی پی آئی سی آمد پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور عام مریضوں کا داخلہ بند کردیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف کے خون کے نمونے لیے گئے اور ان کا ایکو ٹیسٹ کیا گیا۔

سابق وزیرعظم کے معالجین کے مطابق نوازشریف کے دل کے 3 ٹیسٹ لیے گئے جس میں ان کی ای سی جی، ایکو اور تھیلیم ٹیسٹ کیے گئے، ایکو کی رپورٹ میں نواز شریف کے دل کا سائز معمول سے بڑا پایا گیا جب کہ دل کے پٹھے موٹے ہو گئے ہیں۔

معالجین کا کہنا ہےکہ نواز شریف کے تھیلیمم ٹیسٹ کا رزلٹ چند گھنٹوں بعد آئے گا۔

واضح رہےکہ کوٹ لکھپت جیل میں قید نوازشریف کا چند روز قبل جیل میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے طبی معائنہ کیا تھا جس میں امراض قلب کےماہرین بھی شامل تھے۔

نوازشریف کے مختلف میڈیکل ٹیسٹ کے لیے جناح اسپتال میں نمونے بھجوائے گئے تھے جس کے بعد دل کے ٹیسٹ کے لیے سابق وزیراعظم کو پی آئی سی منتقل کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں