80

حب حادثے میں جاں بحق 24 افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

حب حادثے میں جاں بحق 24 افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

حب: مسافر بس حادثے میں دو روز قبل جاں بحق ہونے والے 27 میں سے 24 افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

حادثے میں جاں بحق 27 میں سے 24 افراد کی میتیں کراچی سے پنجگور پہنچائی گئیں جہاں خدا آباد کے تبلیغی اجتماع گراؤنڈ میں نماز جنازہ ادا کی گئی۔

21 جنوری کو بیلا کراس کے قریب کراچی سے پنجگور جانے والی مسافر کوچ اور آئل ٹینکر آپس میں ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں 27 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے تھے۔

جاں بحق اور زخمیوں کو کراچی منتقل کیا گیا تھا، جہاں زخمیوں کو اب بھی طبی امداد دی جارہی ہے 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں