راولپنڈی سے لاہور جانے والی مسافر ٹرین شیخوپورہ رام گڑھا پھاٹک پر خرابی کی وجہ سے بند
ٹرین بند ہونے پر عوام کا اتر کر ٹرین کے سامنے احتجاج
راولپنڈی سے لاہور جانے والی مسافر ٹرین شیخوپورہ رام گڑھا پھاٹک پر خرابی کی وجہ سے بند ٹرین بند ہونے پر عوام کا اتر کر ٹرین کے سامنے احتجاج
عوام کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹرین کا سفر اس حکومت میں بہت مشکل اور تکلیف دہ سفر بن چکا ہے عمران خان اور اسکے وزیر آئے دن سوشل میڈیا پر بیانات سے تبدیلی کے فضائل سمجھانے میں مصروف ہوتے ہیں
عوام کا کہنا تھا کہ ہمیں ایسی تبدیلی ہر گز نہیں چاہیے جو ہر جگہ ہر طرف سے عوام کا جینا حرام بنائے رکھے ہمیں نیا پاکستان نہیں بلکہ وہی پہلے والا پاکستان چاہیے جس میں عوام خوشحال اور پرسکون زندگی گزار رہی تھی اس حکومت کے اعلانات اور تبدیلی نے غریب عوام کو جیتے جی مار دیا ہوا
عوام کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ شیخ رشید جو اس حکومت میں وزیر ریلوے کے فرائض انجام دے رہا ہے ہم اس سے مطالبہ کرتے ہیں
کہ سوشل میڈیا پر بیانات دینے کی بجائے کام کر کے دکھائیں یہ جگہ جگہ خرابی کی وجہ سے بند ہونے والی ٹرینوں کو ٹھیک کروائیں عوام کو سہولیات صرف سوشل میڈیا بیانات سے نہیں بلکہ عوام میں نکل کر عوام کھ مسائل حل کر کے بتائیں
اگر ہم عوام کو سہولیات نہیں دے سکتے تو ایسی سوشل میڈیا مریض حکومت کو ہم عوام نہیں مانتے اور نہ ہمیں ایسی بناوٹی عارضی تبدیلی چاہیے