139

ا ے ٹی ورکر ز بحالی کیمپ کے بائیس روز مکمل،آج احتجاج موخر رہا،افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کی گئی،بھارتی طیارے مار گرانے کی خوشی میں تکہ پارٹی،بڑی تعداد میں صحافیوں کی شرکت

اسلام آباد،جرنلسٹ فائونڈیشن اور آر آئی یو جے (دستور )کے زیر اہتمام پی آئی ڈی کے با ہر لگا ئے گئے اے ٹی ورکر ز بحالی کیمپ کے بائیس رو ز مکمل ہوچکے ہیں ۔آج احتجاجی کیمپ میںبے روزگار صحافیوں نے تکہ بوٹی سیل پوائنٹ لگا نا تھا

مگر موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر افواج پاکستان کی طرف سے بھارتی جارحیت کو منہ توڑ جواب دینے اور دو بھارتی لڑاکا طیارے مار گرانے اور پائلٹ کی گرفتاری کی خوشی میں افواج پاکستان سے یکجہتی کیلئے تکہ پارٹی کی اور بھارتی جارحیت کی مذمت کی،تکہ پارٹی میں مختلف صحافتی تنظمیوں کے سر براہان سمیت بڑی تعداد میں صحافی ساتھی شر یک ہو ئے ۔

ریلی بھی نکلی گئی شرکاء نے افواج پاکستان کے حق اور بزدل انڈیا کیخلاف نعرے بازی کی۔ربجا کے بانی قر بان ستی،صدر نثار احمد،جنرل سیکر ٹری مس شمیم آرا،سیکر ٹری خزانہ شو کت ستی،چو ہدری قر بان نے اپنے خطاب میں کہاکہ بھارت پاکستان کی امن خواہش کو کمزور نہ سمجھے، پوری قوم وطن پر ستی کے جزبے سے سر شار اور ملک کے دفا ع کیلئے ایک پیج پر ہے

منہ توڑ جو اب سے بھارت اور بزدل مو دی کو اس کی اوقات معلوم ہو گئی ہے، صدر آر آئی یو جے مظہر اقبال، سیکرٹری جنرل خاور نواز راجہ،صدر ربجا سردار شوت،صدر جرنلسٹ فا ئونڈیشن ذوالفقار علی ملک، سیکر ٹری جنرل تنزیل الر حمن

،سیکرٹری اطلاعات رفاقت حسین،نائب صدر ارشد بلوچ،سیکرٹری خزانہ عامر محبوب،جوائنٹ سیکرٹری،سیف اللہ انجم،راجہ عتیق،چوہدری قربان ،جی ایم جٹ نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت نے ہمیشہ چھپ کر وار کر نے کی ناکام کو شش کی جبکہ پا کستان نے ہمیشہ امن کی بات کی

،آج افواج پاکستان نے دن کے اجالاے میں بھارت کو ایسا سر پرائز دیا کہ اسکی آ نے والی نسلیں یا د رکھیں گئی،احتجاجی کیمپ میں اخلاق احمد،راجہ تنویر ،سیف اللہ انجم،رائو شر جیل، مس فائزہ شاہ،

رضوان شاہ، ملک نوید اقبال ربجا،دریز کیانی،نثار تبسم،شو کت ستی،

منصور احمد سمیت بڑی تعداد میں صحافی ساتھی شر یک ہو ئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں