94

مہمند لوئر سب ڈویژن میں خاصہ دار فورس کا پولیس کو جیل کی چارج دینے سے انکار

مہمند۔لوئر سب ڈویژن میں خاصہ دار فورس کا پولیس کو جیل کی چارج دینے سے انکار

۔خاصہ دار اور لیویز نے اس ملک اور علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے بےشمار قربانیاں دیئے ہیں ۔لیویز اور خاصہ دار فورس میں تعلیم یافتہ جوان موجود ہیں ۔جو تمام ذمہ داریاں احسن طریقے سے چلا سکتے ہیں ۔حکومت پہلے ہمیں اپنے حقوق دیں ۔لیویز اور خاصہ دار فورس کساتھ کی گئے

وعدے پورے کریں ۔تفصیلات کے مطابق خاصہ دار فورس کے میجر پشم گل اور دیگر لیویز اور خاصہ دار فورس نے اج لوئر سب ڈویژن یکہ غنڈ جیل کی چارج پولیس کو دینے سے انکار کر کے پولیس عملے کو واپس کر دیا ۔کہ اس ملک اور علاقے کے لیے خاصہ دار اور لیویز فورس نے بے شمار قربانیاں دیئے ہیں ۔ ہم نے بڑی قربانیوں کے بعد امن و امان کو قائم کیا ہے

۔حکومت لیویز اور خاصہ دار فورس کساتھ کی گئے وعدے پورا کرے ۔لیویز اور خاصہ دار فورس میں تعلیم یافتہ جوان موجود ہیں جو کہ ان ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھا سکتے ہیں۔حکومت کو چاہیے کہ وہ ان فورسز کو پہلے اپنے حقوق دیں ۔ خاصہ دار اور لیویز بھی فورسز ہیں اور ملک کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں