وزیر اطلاعات اور سیکرٹری اطلاعات وعدے کے مطا بق اے ٹی وی متاثرین کو بحال کریں
اسلام آباد ( رپورٹ فائزہ شاہ )،جرنلسٹ فائونڈیشن اور آر آئی یو جے)دستور (کے زیر اہتمام پی آئی ڈی کے با ہر لگا ئے گئے اے ٹی ورکر ز بحالی کیمپ کے انتیس روز مکمل ہوچکے ہیں ۔
مختلف تنظیموں اور صحافی ساتھیوں کا احتجاجی کیمپ میں آمد کا سلسلہ جا ری ہے
،آج بھی صدر ربجا سردار شوکت،رانا کو ثر،صدر ہزاہ جر نلسٹ ایسوسی ایشن لقمان شاہ ،مظفر بھٹی،سید ظاہر شاہ کاظمی، اویس میر، ، سردار نثار تبسم،نکلس جون،فائزہ شاہ،اظہر حبیب، ند یم احمد ، جواد احمدسمیت مختلف مکتبہ فکر کے افراد متاثر ین سے اظہار یکجہتی کیلئے
احتجاجی کیمپ میں آئے ، تنزیل الرحمن بٹ جنرل سیکرٹری جرنلسٹ فائونڈیشن ،سیکرٹری اطلاعات رفاقت حسین اور سنئیر صحافی مظفر بھٹی نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ آج اے ٹی وی متاثر ین کے پر امن احتجاج کو 30دن ہو چکے ہیں لیکن بیوروکر یسی کی روایتی بے
حسی برقرار ہے اور وہ یہ سو چ رہے ہیں کہ شاہد متا ثر ین تھک ہا ر کر چلے جائیں گے لیکن یہ ان کی بھول ہے متاثر ین اے ٹی وی اپنا حق لئے
بغیر یہاں سے جا نے والے نہیں،وزیر اطلاعات اور سیکرٹری اطلاعات وعدے کے مطا بق متاثرین کو بحال کریں
اور نوائے وقت سمیت دیگر اخبارات اور چینلز سے صحا فیوں کی بے دخلیوں کا سلسلہ رکوائیں،معاشی قتل عام کی وجہ سے سیٹھ عیاشاں اور ورکرز رل رہے ہیں
جا ری کر دہ
جے ایف میڈ یا سیل
07-03-2019