ضلع ایبٹ آباد سے تبدیل ہونے والے ڈی ایس پی کیڈٹ اعجاز کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد 82

ضلع ایبٹ آباد سے تبدیل ہونے والے ڈی ایس پی کیڈٹ اعجاز کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

ضلع ایبٹ آباد سے تبدیل ہونے والے ڈی ایس پی کیڈٹ اعجاز کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

ایبٹ أباد(وقاص باکسر سے)ضلع ایبٹ آباد سے تبدیل ہونے والے ڈی ایس پی کیڈٹ اعجاز کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
ٍضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آبا عباس مجید خان مروت کی طرف سے ضلع ایبٹ آباد سے تبدیل ہونے والے ڈی ایس پی حویلیاں کیڈٹ اعجاز کے اعزاز میں ایبٹ آباد پولیس لائن ہیڈکوارٹر میں سادہ اور پروقار تقریب کا انعقا د ہواجس میں ڈی پی او عباس مجید خان مروت نے ضلع ایبٹ آباد سے سی ٹی ڈی پشاور تبدیل ہونے والے ڈی ایس پی کیڈٹ اعجاز کو یادگاری شیلڈ اور ایبٹ آباد پولیس کی طرف سے تحائف پیش کیے گئے اس موقع پر خطاب کے دوران ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت نے کیڈٹ اعجاز کی ایبٹ آباد پولیس کے حوالے سے خدمات پر روشنی ڈالی ضلعی پولیس سربراہ نے کہا کہ ڈی ایس پی کیڈٹ اعجاز نے سرکل حویلیاں میں یادگار عرصہ گزارا انہوں نے ہر مشکل وقت میں بہادری اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا اعجاز خان نے ہمیشہ پولیس کی نیک نامی کے لیے کام کیا اللہ تعالی مستقبل میں اعجاز خان کو مزید کامیابیاں عطا فرمائیں ڈی ایس پی کیڈٹ اعجاز کی خدمات ہمیشہ اچھے الفاظ میں یاد رکھی جائیں گی اس موقع پر تبدیل ہونے والے ڈی ایس پی اعجاز خان نے ڈی پی او ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت اور ایبٹ آباد پولیس کا شکریہ ادا کیااور کہاکہ سرکل حویلیاں میں جتنے بھی مشکل حالات پیش آئے ضلع پولیس نے ہمیشہ بھر چڑھ کے ان حالات میں میراساتھ دیا اس کے لیے میں تما م افسروں اور جوانوں کاتہہ دل سے مشکور اور دعا گوہوں اللہ تعالی ہمیشہ ایبٹ آباد پولیس کا حامی و ناصر ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں