Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

پشاور میٹرو میں نکاسی کا نظام نہ ہونے کے باعث یونیورسٹی روڈ تالاب بن گئی

پشاور میٹرو میں نکاسی کا نظام نہ ہونے کے باعث یونیورسٹی روڈ تالاب بن گئ

پشاور میٹرو میں نکاسی کا نظام نہ ہونے کے باعث یونیورسٹی روڈ تالاب بن گئ

پشاور میٹرو میں نکاسی کا نظام نہ ہونے کے باعث یونیورسٹی روڈ تالاب بن گئ

پشاور: بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے میں نکاسی آب کا نظام نہ ہونے سے بارش کے بعد یونیورسٹی روڈ تالاب کا منظر پیش کرنے لگی۔

پشاور میں یونیورسٹی روڑ پر بارش کے پانی کی نکاسی کا نظام نہ ہونے کے باعث شاہراہ پر پانی بھرگیا جس کے باعث گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں اور سیکڑوں گاڑیاں پانی میں پھنس کر رہ گئیں۔

 بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے میں نکاسی کا نظام نہ ہونے سے آبدرہ اسٹاپ کے قریب انڈر پاس میں جمع ہونے والا سیوریج اور بارش کا پانی قریبی 18 دکانوں میں داخل ہوگیا جس کے نتیجے مالکان کو لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔

بارش کے بعد پانی جمع ہونے سے ٹریفک اہلکاروں کو بھی ٹریفک رواں رکھنے میں مشکلات درپیش رہیں۔

بارش کے باعث شہر میں کئی نشیبی علاقے بھی زیرآب آئے تاہم اس ساری صورتحال میں کوئی بھی حکومتی نمائندہ نظر نہیں آیا۔ 

یاد رہے کہ پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کا افتتاح 23 مارچ کو کیا جائے گا۔

Exit mobile version