Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی بابا خیل نے کہا کہ پولیس اپنے محکمانہ فرائض منصبی کو احسن طریقے سے سرانجام دیں

ایبٹ أباد(وقاص باکسر)ریجنل پولیس آفس ہزارہ ریجن نے پولیس رولز 1934 کے مطابق اردلی روم کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن محمد علی بابا خیل نے اردلی روم میں ہزارہ پولیس کے ملازمین کے پیشہ ورانہ مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کیے۔ 14حاضر سروس اور 5برخاست ملازمین نے اپنے مسائل ڈی آئی جی ہزارہ کے سامنے پیش کی ۔

ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی بابا خیل نے فرداً فرداً تمام ملازمین کو سنا اور موقع پر ہی حکم صادر فرمائے۔ معمولی غلطی برتنے والے پولیس ملازمین و تھانہ جات میں تعینات ایس ایچ اوز کوہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سرانجام دے ، عوامی خدمت کو فرض عین سمجھتے ہوئے شہریوں کیساتھاچھے اخلاق سے پیش آئے۔

جرائم پیشہ افراد کیخلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائیں ۔ عوام کیساتھ کسی قسم کی کوئی ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی۔ برخاست شدہ ملازمین کی اپیل سنتے ہوئے ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی بابا خیل نے ایک سابقہ ملازم کو نوکری پر دوبارہ بحال، ایک کی دوبارہ انکوائری اور دو کے جبری ریٹائرمنٹ کے حکم صادر فرمائیں اور ایک برخاست ملازم کی اپیل خارج کردی۔

ٹرانسفر پوسٹنگ کے حوالے سے تین ملازمین نے اپنی معروضات پیش کی جن میں سے ایک کی اپیل کو آئی جی دفتر پشاور بھیجا گیا جبکہ دو کی اپیل خارج کردی گئیں۔ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی بابا خیل نے کہا کہ پولیس اپنے محکمانہ فرائض منصبی کو احسن طریقے سے سرانجام دیں

کسی بھی قسم کے جرائم میں ملوث پائے جانیوالے پولیس ملازم کو کسی بھی صورت بھی محکمہ پولیس میں برداشت نہیں کیا جائے گا اور اسکے خلاف سخت سے سخت محکمہ کارروائی کی جائے گی ۔

Exit mobile version