ملک میں اب بھی مہنگائی 2008 اور 2013 سے کم ہے: اسد عمر 113

ملک میں اب بھی مہنگائی 2008 اور 2013 سے کم ہے: اسد عمر

ملک میں اب بھی مہنگائی 2008 اور 2013 سے کم ہے: اسد عمر

کوئی شک نہیں کہ مہنگائی ہے لیکن مہنگائی 2008 اور 2013 سے کم ہے، موجودہ بیرونی ادائیگیوں کا بحران ماضی سےکہیں زیادہ تھا، وزیر خزانہ اسد عمر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر نے مہنگائی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ مہنگائی ہے لیکن مہنگائی 2008 اور 2013 سے کم ہے، موجودہ بیرونی ادائیگیوں کا بحران ماضی سےکہیں زیادہ تھا، معاشی بحران سے نکلنے کے لیے جو اقدامات کیے اس سےمہنگائی بڑھتی ہے۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ جب ڈالر 105 سے 145 روپے کا ہوگا تو اس کا فرق پڑے گا، جب عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 32 ڈالر سے 68 ڈالر ہوگی تو اس کا بھی فرق پڑے گا۔اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے اضافے کی سمری دی تھی، حکومت نے اپنے ٹیکس کم کرکے پیٹرول کی قیمت کم کی۔اسد عمر نے مزید کہا کہ اپوزیشن کے سارے سوالوں کا جواب دوں گا، ایاز صادق سمیت پوری اپوزیشن کو چیلنج کرتا ہوں کہ میرے ساتھ کھڑی ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں