ڈی ایس پی ٹریفک وارڈن ہمایون خان کی زیر نگرانی خلاف ورزیاں کرنے والے ڈرائیور کے خلاف کریک ڈاؤن جاری 100

ڈی ایس پی ٹریفک وارڈن ہمایون خان کی زیر نگرانی خلاف ورزیاں کرنے والے ڈرائیور کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

ڈی ایس پی ٹریفک وارڈن ہمایون خان کی زیر نگرانی خلاف ورزیاں کرنے والے ڈرائیور کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

ایبٹ آباد(وقاص باکسر سے)ایبٹ أباد ایس پی ٹریفک وارڈن ہزارہ ریجن محمّد اشتیاق صاحب کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک وارڈن ہمایون خان کی زیر نگرانی ٹریفک وارڈن پولیس ایبٹ آباد کا غیر قانونی منی اڈے بنانے والے ڈرائیورز اور نو پارکنگ کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کالے شیشے غیر نمونہ نمبر پلیٹ اور پریشر ہارن کی خلاف ورزیاں کرنے والے ڈرائیور کے خلاف کریک ڈاؤن جاری بھاری جرمانے عائدمنچلے بھی بچ نہ سکے مزید کارواٸیاں جاری رکھنے کی ہدایات

زرائع کے مطابق گزشتہ روز ایس پی ٹریفک وارڈن اشتیاق خان کی ہدایات پرغیرقانونی درجنوں منی اڈوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاٶن غیرقانونی منی اڈوں کا خاتمہ کر دیا گیا اسی دوران مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف بھی ایکشن لیا گیا کالے شیشے بغیرنمبرپلیٹ منچلوں کے خلاف بھی کاروائیاں کر کے بھاری جرمانے عاٸد کردیے

اس موقع پر ایس پی ٹریفک وارڈن اشتیاق خان نے میڈیا کے نماٸندوں سے بات چیت کرتے ہوۓ کہا کہ غیرقانونی منی اڈوں سمیت نوپارکنگ والوں کے خلاف گرینڈ أپریشن جاری کیا ہوا ہے منی اڈوں سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوتی ہے جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑتا ہے انہوں نے کہا کہ ٹریفک کے نظام کوبہتربنانے کے لیے ٹریفک پولیس بہترین کارگردگی کا مظاہرہ پیش کر رہی ہے عوام مکمل طور پر ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ٹریفک مسائل کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں