مردان عوام کی جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین زمہ داری ہے
مردان عوام کی جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین زمہ داری ہے کوئی بھی شخص قانون سے بالا تر نہیں۔ جرائم میں ملوث ہر کسی کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری رہےگی۔ ضلعی پولیس سربراہ سجاد خان
مردان(رپورٹ:شاہ بابا حبیب عارف) تفصیلات کےمطابق تھانہ شیخ ملتون کے حدود میں معصوم شہریوں سےاسلحہ کی نوک پربھتہ خوری،راہزنی،بلیک میلنگ اور دھوکہ دہی کے ذریعے رقم چیننے والےملزمان فیاض ولد امانت ساکن شہبازگڑھی اور امانت ولدکریم ساکن سنڈےمارغلہ ڈھیر جن کے خلاف تھانہ شیخ ملتون میں راہزنی،دھوکہ دہی، بھتہ خوری اور بلیک میلنگ کے تین الگ الگ مقدمات درج ہیں، جسمیں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم امانت کوگرفتارکرکے اسکی نشاندہی پر شہریوں سے چینی گئی رقم میں مبلغ 15 ہزارروپے اور واردات میں استعمال ہونے والا موٹرکارنمبری7 199 LXD بھی برآمد کیا ہے جبکہ ملزم فیاض نے تینوں مقدمات میں پہلے سےBBA پیش کی تھی جوکہ عدالت نے مورخہ2019_03_26 کو خارج کرکے ملزم فیاض کی گرفتاری کا آرڈر جاری کیا جس پر تھانہ شیخ ملتون پولیس نے ملزم فیاض کوگرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا اور باقاعدہ میڈیکلی فٹ ڈیکلیئرکراکے قانونی طریقے سے ملزم کوجیل بھیجوادیا۔ملزم فیاض جو کہ پولیس میں ملازم تھا اوراپنی ملازمت کا غلط استعمال کرتے ہوئے ڈکیتی،بھتہ خوری،دھوکہ دہی اور بلیک میلنگ کے ذریعے معصوم شہریوں سےرقم بٹورتا تھا،اب اپنے آپ کو بچانے کی خاطرچالاکی اور عیاری سے کام لےکر افسران بالا کےخلاف من گڑت،جھوٹی اور بےبنیادالزامات لگانے کی کوشش کررہا ہےجس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں،یادرہے کہ کچھ دن پہلے بھی ملزم فیاض نے تھانہ شیخ ملتون میں اپنے آپ پر تشدداور بعد میں ہلاکت کی جھوٹی خبرسوشل میڈیا پر وائرل کی تھی۔
اس حوالےسے ضلعی پولیس سربراہ نےواضح کیاہےکہ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں،جرائم میں ملوث ہر کسی کے خلاف بلاامتیازکاروائیاں پولیس کی اولین ذمہ داری ہے،قانون شکنی کرنے والےعناصر کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔