مہمند، بائیزئی بھائی ڈاگ میں عالمی دن برائے آگاہی بارودی مواد کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد 74

مہمند، بائیزئی بھائی ڈاگ میں عالمی دن برائے آگاہی بارودی مواد کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد

مہمند، بائیزئی بھائی ڈاگ میں عالمی دن برائے آگاہی بارودی مواد کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد

رپورٹ:افضل صافی) تقریب میں بارودی مواد سے معذور افراد میں بیساکیاں ، تخائف اور چٹائیاں تقسیم۔ ہلال احمر نے ہمیشہ ضرورت مند لوگوں کی مدد کی ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں کو بارودی مواد کے خطرات سے بچنے کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند بائیزئی سب ڈویژن بھائی ڈاگ کمپلیکس میں پاکستان ہلال احمر ضلع مہمند برانچ کی جانب سے عالمی دن برائے آگاہی بارودی مواد کی مناسبت سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سرکاری حکام کے علاوہ ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ،ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفس،ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس اور علاقے کے سرکردہ مشران سمیت لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مہمند سید سیف الاسلام، ہلال احمر پاکستان مہمند برانچ کے سیکرٹری فوزی خان، سی بی آر ای پروگرام کے ڈسٹرکٹ آفیسر امجد علی و دیگر نے کہا کہ ہلال احمر پاکستان نے ہمیشہ ضرورت مند لوگوں کی مدد کی ہے اور آئندہ بھی اسی قسم سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینگے۔

اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں میں بارودی سرنگوں اور بارودی مواد کے خطرات سے آگاہی پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ بارودی مواد سے آگاہی کیلئے سکولوں میں پروگرام منعقد کریں تاکہ بچے اس کے خطرات سے محفوظ رہ سکے۔ ہم اپنے پروگرام میں بارودی مواس سے معذور افراد کو مصنوعی اعضاء فراہم کرتے ہیں

اور پروگرام ضلع کے دوسرے حصوں میں بھی شروع کرینگے۔ تقریب کے آخر میں اے ڈی سی مہمند سید سیف الاسلام نے ہلال احمر کی جانب سے بارودی مواد سے معذور لوگوں میں بیساکیا ں ، تخائف اور چٹائیاں بھی تقسیم کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں