انضمام کے خلاف نہیں لیکن حکومت ہمارے ساتھ کیۓ گئے وعدے پورے کریں ۔میجر پشم گل
مومند قبایلی ضلع (رپورٹ:افضل صافی)ضلع مہمند میں ڈی پی او آمد کے موقع پر آج تمام قبائلی اضلاع سے حاصہ دار اور لیویز فورس دھرنے میں شرکت کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔میجر پشم گل۔۔
انضمام کے خلاف نہیں لیکن حکومت ہمارے ساتھ کیۓ گئے وعدے پور کریں ۔ کور کمانڈر کی وساطت سے 11 کور کساتھ مذاکرات جاری ہے ۔مستقلی تک احتجاج جاری رہے گا ۔حاصہ دار فورس کے میجر پشم گل کا میڈیا سے بات چیت ۔
تفصیلات کے مطابق لوئر مہمند یکہ غنڈ باب مہمند کے مقام پر حاصہ دار اور لویز فورس کا دھرنا آٹھویں روز بھی جاری رہا ۔ حاصہ دار فورس کے میجر پشم گل نے ٹیلی فون کے ذریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کل DPO ضلع مہمند کے متوقع دورے کے موقع پر تمام قبائلی اضلاع سے حاصہ دار اور لیویز فورس شرکت کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرائیں گے
انہوں نے کہا کہ ہم انضمام کے خلاف نہیں لیکن حکومت ہمارے قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھیں ۔دھشت گردی کی دور میں بیش بہا قربانیاں دی ہیں ۔حکومت ہمارے ساتھ کئے گئے وعدے پورا کریں کریں ۔11 کور کساتھ مذاکرات جاری ہے۔لیکن حکومت مستقلی میں مخلص نہیں
انہوں نے کہا کہ دھشت گردی کے دور میں 100 شہدا ہم نے دئیے ۔امن وامان کی بحالی میں حاصہ دار فورس کا خون شامل ہے ۔اب جب امن وامان قائم ہوا تو اب حاصہ دار فورس کو فارغ کرنے کوششیں کی جارہی ہے ۔لیکن یہ ہیمں کسی صورت قبول نہیں