مہمند، گزشتہ روز ضلع مہمند میں پولیو آفیسر کے قاتل کے خلاف چھاپے جاری 113

مہمند، گزشتہ روز ضلع مہمند میں پولیو آفیسر کے قاتل کے خلاف چھاپے جاری

مہمند، گزشتہ روز ضلع مہمند میں پولیو آفیسر کے قاتل کے خلاف چھاپے جاری

مہمند(رپورٹ:افضل صافی) گزشتہ روز ضلع مہمند میں پولیو آفیسر کے قاتل کے خلاف چھاپے جاری مزید چار مشکوک افراد گرفتار۔ وزیر اعظم عمران خان کے خصوصی ہدایات پر پی ایم پولیو فوکل پرسن کا شہید اہلکار کے گھر کا دورہ۔

مرحوم پولیو ورکر سے بھر پور انصاف ہوگا۔ ان کے بچوں کیلئے خصوصی امداد بھی دی جائیگی۔ مرحوم کے قاتل کو جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائیگی۔ پولیو بیماری کو انڈیا، بنگلہ دیش اور چائنہ نے خود ختم کی ہے ہم کیوں نہیں کر سکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم عمران خان کے پی ایم پولیو فوکل پرسن ڈاکٹر بابر بن عطاء نے مرحوم واجد خان کے حجرے میں اُن کے خاندان سے تعزیت کے دوران کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر افتخار عالم ، ایم این اے ساجد خان مہمند بھی اُن کے ہمراہ تھے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں2 لاکھ 71 ہزار پولیو ورکرز ہیں جن کے تحفظ کی ذمہ داری حکومت کا فرض بنتا ہے۔ میں خود بھی پولیو آفیسر رہ چکا ہوں۔ انہیں درپیش مشکلات سے میں بخوبی آگاہ ہوں۔ مرحوم کے والدین اور بچوں کا خصوصی دادرسی کی جائیگی۔ اور قاتل کو ضرور گرفتار کرینگے۔

وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایات پر یہ دورہ کیا ہے۔ واجد خان کا قتل دوران ڈیوٹی ہوا ہے اور اُنہیں پولیو سے انکاری شخص نے قتل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں وعدہ کرتا ہو کہ قاتل کو بہت جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائیگی۔ اس سلسلے میں چار مشکوک افراد کو بھی گرفتار کر لئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت، بنگلہ دیش اور چائنہ نے پولیو بیماری کو ذختم کیا ہے تو ہم کیوں نہیں کر سکتے ہیں۔ انہوں نے پورے خاندان کو تسلی دی اُن کی تمام تحفظات دورکر کے ان کے ساتھ انصاف کیا جائیگا۔ واجد خان سمیت اب تک 48 ورکرز شہید کئے گئے ہیں۔ جو کہ قابل آفسوس بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے شہید واجد خان کے کیس میں خصوصی دلچسپی لیکر ہمیں ہدایات دی ہے کہ ضلع مہمند کا دورہ کر کے حالات سے مکمل آگاہ ہو سکیں۔ انہوں نے میڈیا سے بھی گفتگوں کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں