ضلع مومند تغنڈی کلے اور قاسم ٹبر میں کئی خاندانوں کا پی پی پی میں شمولیت کا اعلان 146

ضلع مومند تغنڈی کلے اور قاسم ٹبر میں کئی خاندانوں کا پی پی پی میں شمولیت کا اعلان

ضلع مومند تغنڈی کلے اور قاسم ٹبر میں کئی خاندانوں کا پی پی پی میں شمولیت کا اعلان

ضلع مہمند (رپورٹ:افضل صافی)ضلع مہمند پی پی پی کے صدر ڈاکٹر فاروق افضل نے شامل ہونے والوں کو ٹوپیاں پہنا کر پارٹی کو مذید مضبوط اور شہید بھٹو کا نعرہ گھر گھر پہنچانے پر زور دیا۔

تفصیلات کے مطابق لوئر سب ڈویژن تحصیل پنڈیالی کے علاقہ غنڈی کلے اور قاسم ٹبر میں وحید ۔احمد شاہ۔ندیم۔مانو عبدالامین۔عمران۔عنایت شاہ نے اپنے خاندانوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا ۔PPP ضلع مہمند کے صدر ڈاکٹر فاروق نے نئے شامل ہونے والے کارکنوں کو ٹوپیاں پہنا کر پنڈیالی تحصیل میں پارٹی کو مذید مضبوط اور بھٹو شہید کا پیغام گھر گھر پہنچانے پر زور دیا ۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق افضل کا کہنا تھا ۔کہ شھید ذوالفقار علی بھٹو اور شھید بی بی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں ۔

انہوں نے کہا کہ PPP واحد سیاسی جماعت ہے جس نے نہ صرف ہر جابر کے خلاف اواز اٹھایا ہے بلکہ جمہوریت کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا ہے ۔نااہل حکمرانوں نے ملک کا بیڑہ عرق کر دیا یہ بچوں کا کھیل نہیں جس کو سیاست نہیں آتی وہ ملک کیا چلائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں