Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

موجودہ ملکی حالات میں بینچ اور بار انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالادستی کیلئے کوشاں ہیں

موجودہ ملکی حالات میں بینچ اور بار انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالادستی کیلئے کوشاں ہیں

موجودہ ملکی حالات میں بینچ اور بار انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالادستی کیلئے کوشاں ہیں

موجودہ ملکی حالات میں بینچ اور بار انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالادستی کیلئے کوشاں ہیں

ایبٹ آباد(وقاص باکسر) موجودہ ملکی حالات میں بینچ اور بار انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالادستی کیلئے کوشاں ہیں سول سوسائٹی سمیت ملک کے تمام ادارے ان کو مضبوط کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں قانون اور آئین کی بالادستی کو یقینی بنانے میں بینچ اور بار نے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے

ان خیالات کا اظہار پشاور ہائیکورٹ کے ججز جسٹس قاضی غضنفر، جسٹس لال جان خٹک، ریٹائرڈ جسٹس نثار احمد خان، ڈسٹرکٹ بار ایبٹ آباد کے صدر اسد خان جدون، جنرل سیکرٹری عبد العزیز خان تنولی نے پشاور ہائی کورٹ کے جج جسٹس قاضی غضنفر کے اعزاز میں دی گئی

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایبٹ آباد صوفیہ وقار خٹک، رجسٹرار ہائی کورٹ، ایڈیشنل سیشن ججز، سول ججز، ہائی کورٹ ایبٹ آباد کے صدر محمد ارشد اعوان، سپریم کورٹ و ہائی کورٹ کے وکلاء سمیت جونیئر وکلاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار کے صدر اسد خان جدون ایڈووکیٹ نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا

تقریب سے پشاور ہائی کورٹ کے ججز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بینچ اور بار ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں اور انہوں نے ہمیشہ انصاف کی فراہمی اور اس کے بول بالے کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے اور ملک میں جمہوریت اور آئین کی بالادستی کو مقدم رکھنے کیلئے کلیدی کردار ادا کیا ہے اس موقع پر مقررین نے ایبٹ آباد بار کی سنہری تاریخ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا

اور کہا کہ اس بار نے نہ صرف ملک کو بڑے بڑے وکلاء دیئے ہیں بلکہ جوڈیشری میں بھی اپنا نام کمایا ہے اور ملک کے ممتاز نامور ججز پیدا کئے ہیں جن کا نام پاکستان کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھاجائے گا

Exit mobile version