آئی ایس ایف دیامر میں شمولیتی پروگرام میں نوجوانوں کی شمولیت 110

آئی ایس ایف دیامر میں شمولیتی پروگرام میں نوجوانوں کی شمولیت

آئی ایس ایف دیامر میں شمولیتی پروگرام میں نوجوانوں کی شمولیت

علاقائی تعمیروترقی کہ بہترین علامت۔جنرل سیکریٹری آئی ایس ایف ضیإالرحمان فاروقی

چلاس۔(بیورورپورٹ۔)آئی ایس ایف دیامر میں شمولیتی پروگرام میں نوجوانوں کی شمولیت۔علاقائی تعمیروترقی کہ بہترین علامت۔جنرل سیکریٹری آٸی ایس ایف ضیإالرحمان فاروقی۔
تفصیلات کے مطابق انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن دیامر کے کارکنان کا ایک اہم شمولیتی پروگرام زیرصدارت جنرل سیکریٹری ضیإالرحمان فاروقی منعقد ہوا جسمیں دیامر کے کارکنان کی ایک کثیرتعداد نے شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے کیاگیا۔تلاوت کے بعد مقررین نٸے شامل ہونے والے نوجوانوں کو خوش آمدید کہا اور پروگرام میں خطاب کرتے ہوۓ سیکریٹری جنرل ضیإالرحمان فاروقی نے کہا کہ نوجوان نسل ہمارے بہترین مستقبل ہیں مستقبل نوجوانوں سے وابسطہ ہے اس علاقے کی بھاگ دوڑ ہمارے نوجوانوں نے سنبھالنا ہے اس لئے نوجوانوں کو بڑھ چڑھکر ملک و ملت کے لئے اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ آج غم اور خوشی کے ملے جلے الفاظ کے ساتھ مخاطب ہوں غم اس بات کا ہیکہ آج ہمارے درمیان بہت سارے زمہ داران موجود نہیں اس دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں جن میں اعظم غوری مرحوم سرفہرست ہیں لیکن خوشی اس بات کی ہے کہ انکے نقش قدم پر چلتے ہوۓ انکے چھوٹے بھائی نے آئی ایس ایف کو جوائن کیا میں پرامید ہوں کہ ابوبکر غوری سمیت دیگرنئے شامل ہونے والے نوجوان اپنے صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوۓ تنظیم کو فعال بناٸینگے۔۔واضح رہے کہ نئے شامل ہونے والوں میں ۔شاہ فرمان تھکوی۔ابوبکر غوری۔انجینئراظہاراللہ۔شیراللہ آتش بٹو و دیگر شامل ہوۓ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں