معروف رباب استاذ ہمایوں سخی نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس
پاکستان میں پہلی مرتبہ دو رباب میوز ک کنسرٹ اسی ماہ کی 26اپریل کو اسلام آباد پاک چائنا فرینڈ شپ سنٹرمیں جبکہ 27کو پشاور نشتر ہا ل میں منعقد کروارہاہوں
اسلا م آباد (فائزہ شاہ کاظمی)کلچر کنکٹ کے زیر اہتمام افغانستان کے معروف رباب استاذ ہمایوں سخی نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ دو رباب میوز ک کنسرٹ اسی ماہ کی 26اپریل کو اسلام آباد پاک چائنا فرینڈ شپ سنٹرمیں جبکہ 27کو پشاور نشتر ہا ل میں منعقد کروارہاہوں۔
;انہوں نے کہا کہ میرا مقصد رباب میوز ک کو زندہ رکھناہے اور اور اس میں مزید جدت لاکر عوام میں اس کو مقبول کرا نا ہے۔جسطرح فنکار اور گلوکار کے لئے کوئی سرحد نہیں ہوتی اسطرح میوزک کی بھی کوئی سرحدنہیں ہوتی۔ خیبر پختونخوا میں رباب میوزک کو بہت پسند کیا جاتاہے۔ انہو ں نے کہا کہ میں نے بہت سے بیرونی ممالک میں رباب میوز ک کی پرفامنس دی ہے جسے لوگوں نے بہت پسند کی ہے۔برطانیہ کے البرٹ ہال،امریکہ کے کینڈی پرفارمنگ آرٹس سنٹر میں، نیویارک کے کانیج ہال سمیت بہت سارے ملکوں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔