عوام کو ٹریفک کے مسائل سے چھٹکارا دلانے کے لیے ٹریفک پولیس کی دن رات بھرپور محنت 288

عوام کو ٹریفک کے مسائل سے چھٹکارا دلانے کے لیے ٹریفک پولیس کی دن رات بھرپور محنت

عوام کو ٹریفک کے مسائل سے چھٹکارا دلانے کے لیے ٹریفک پولیس کی دن رات بھرپور محنت

ٹریفک قوانین کی پاپندی کرنا ہر شہری کا فرض ہے خطرناک حادثات سے بچنے کے لیے ٹریفک قوانین کے متعلق جاننا وقت کی اہم ضرورت ہے

ایبٹ آباد(وقاص باکسر سے)عوام کو ٹریفک کے مسائل سے چھٹکارا دلانے کے لیے ٹریفک پولیس دن رات بھرپور محنت کر رہی ہے ٹریفک قوانین کی پاپندی کرنا ہر شہری کا فرض ہے خطرناک حادثات سے بچنے کے لیے ٹریفک قوانین کے متعلق جاننا وقت کی اہم ضرورت ہے عوام بھی اس سنگین مسئلے پر ٹریفک پولیس سے مکمل تعاون کریں ہم سب نے مل جل کر اپنے شہرکے مسائل کو اجاگر کرنا ہو گا سڑکیں چھوٹی ہونے کی وجہ سے بعض مقامات پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے لیکن پھر بھی ٹریفک پولیس بروقت کاروائی کر کے ٹریفک کی روانی بحال کر دیتی ہے میری کوشش ہوتی ہے کہ ٹریفک کے مسائل کم ہو جائیں

ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ایس پی ٹریفک وارڈن اشتیاق خان نے ٹریفک آگاہی مہم کے دوران شہریوں سے کیا انہوں نے کہا کہ شا ہراہوں پر ڈرائیونگ سے پہلے قواعد و ضوابط کا جاننا ہر ایک شہری کے لئے ضروری ہے ٹریفک قوانین کی پابندی محفوظ سفر کی ضمانت اور مہذ ب قوم کی پہچان ہے روڈ یوزرز دوران ِ ڈرائیونگ روڈ سیفٹی قوانین پر عمل کریں تو منزلِ مقصود تک جلد رسائی ممکن ہے ٹریفک پولیس روڈ یوزرز میں ٹریفک آگاہی کے ساتھ ساتھ ٹریفک پولیس مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں اس موقع پر شہریوں میں ہنڈا کمپنی کی جانب سے پمفلٹ اور ہیلمٹ بھی تقسیم کیے گئے دوران تقریب معروف جرنلسٹ کالم نگار وقاص باکسر اور انکے ہمراہ نوجوان صحافی فواد وحید سے گفتگو کرتے ہوئے ایس پی اشتیاق خان نے کہا کہ شاہراہوں پردورانِ ڈرائیونگ دوسروں کے لئے تکلیف کا باعث نہ بنیں بلکہ آسانی پید ا کریں،

موٹر سائیکل سوار دورانِ ڈرائیونگ ہیلمٹ پہنیں،، تیز رفتار ڈرائیونگ اور ون ویلنگ خونی کھیل ہے، دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال اور مسیجز کرنا سخت نقصان دہ ہے ،ڈرائیونگ لائسنس کی اہمیت،بغیر نمبر پلیٹ، بغیر رجسٹریشن اور غیر نمونہ نمبرپلیٹ گاڑی سڑک پر نہ لائی جائیں جس سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہو ایبٹ أباد کی عوام پڑھی لکھی ہے بچوں کے والدین کو بھی چاہیے کہ وہ کم عمر بچوں کو موٹرسائيکل کی سواری کرنے کی ہرگز اجازت نہ دیں شہربھر میں غیرقانونی منی اڈوں کے خاتمے کے لیے پولیس بھرپور اقدامات کر رہی ہے ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں