عوام کو ٹریفک کے مسائل سے چھٹکارا دلانے کے لیے ٹریفک پولیس کی دن رات بھرپور محنت
ٹریفک قوانین کی پاپندی کرنا ہر شہری کا فرض ہے خطرناک حادثات سے بچنے کے لیے ٹریفک قوانین کے متعلق جاننا وقت کی اہم ضرورت ہے
ایبٹ آباد(وقاص باکسر سے)عوام کو ٹریفک کے مسائل سے چھٹکارا دلانے کے لیے ٹریفک پولیس دن رات بھرپور محنت کر رہی ہے ٹریفک قوانین کی پاپندی کرنا ہر شہری کا فرض ہے خطرناک حادثات سے بچنے کے لیے ٹریفک قوانین کے متعلق جاننا وقت کی اہم ضرورت ہے عوام بھی اس سنگین مسئلے پر ٹریفک پولیس سے مکمل تعاون کریں ہم سب نے مل جل کر اپنے شہرکے مسائل کو اجاگر کرنا ہو گا سڑکیں چھوٹی ہونے کی وجہ سے بعض مقامات پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے لیکن پھر بھی ٹریفک پولیس بروقت کاروائی کر کے ٹریفک کی روانی بحال کر دیتی ہے میری کوشش ہوتی ہے کہ ٹریفک کے مسائل کم ہو جائیں
موٹر سائیکل سوار دورانِ ڈرائیونگ ہیلمٹ پہنیں،، تیز رفتار ڈرائیونگ اور ون ویلنگ خونی کھیل ہے، دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال اور مسیجز کرنا سخت نقصان دہ ہے ،ڈرائیونگ لائسنس کی اہمیت،بغیر نمبر پلیٹ، بغیر رجسٹریشن اور غیر نمونہ نمبرپلیٹ گاڑی سڑک پر نہ لائی جائیں جس سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہو ایبٹ أباد کی عوام پڑھی لکھی ہے بچوں کے والدین کو بھی چاہیے کہ وہ کم عمر بچوں کو موٹرسائيکل کی سواری کرنے کی ہرگز اجازت نہ دیں شہربھر میں غیرقانونی منی اڈوں کے خاتمے کے لیے پولیس بھرپور اقدامات کر رہی ہے ۔۔