اے ڈی سی مومند سید سیف الاسلام ڈی پی او مومند عبدالرشید خان اور ڈاکٹر شبیر ایف ایس ایم او کی پریس بریفنگ 182

اے ڈی سی مومند سید سیف الاسلام ڈی پی او مومند عبدالرشید خان اور ڈاکٹر شبیر ایف ایس ایم او کی پریس بریفنگ

اے ڈی سی مومند سید سیف الاسلام ڈی پی او مومند عبدالرشید خان اور ڈاکٹر شبیر ایف ایس ایم او کی پریس بریفنگ

ضلع مومند غلنئی (رپورٹ:افضل صافی)اے ڈی سی مومند سید سیف الاسلام ڈی پی او مومند عبدالرشید خان اور ڈاکٹر شبیر ایف ایس ایم او کی پریس بریفنگ
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے دس رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے.پولیو ایک موذی مرض ہے اور عمر بھر کی معزوری ہے. جس سے اپنا مستقبل اپنے بچوں کو بچانا ہے.
ان کا کہنا تھا کہ قومی سطح پر غلط پیغام چلا گیا ہے. ہر طبقہ فکر کے لوگوں سے التماس ہے کہ اس منفی پروپیگنڈا پر کان نہ دھریں.
مشران ملکان سیاسی رہنماء یوتھ اور میڈیا ہمارا ساتھ دیں تاکہ عوام کو اطمینان دلایا جاسکے کہ پولیو قطرے ہر قسم خطرے سے باہر ہیں.

ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلع مومند گزشتہ آٹھ سال سے پولیو فری ہے. کوئی ایک کیس بھی نہیں ایا ہے. باجوڑ خیبر اعر وزیرستان میں پولیو کیسز اچکے ہیں جو کہ ہمارے لیے ایک خطرہ ہے.
عوام بچوں کو پولیو قطرے پلائیں. وٹامن کی گولیاں کھانے سے تھوڑا بہت قے اور اسہال کا امکان ہوتا ہے جو کہ چار پانچ گھنٹے بعد کود بخود ٹھیک ہوجاتا ہے.




ان کا کہنا تھا کہ تقریبا %55 فیصد لوگوں نے موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر لوگ انکاری ہیں. ہم نے دس رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے کہ حقائق کو سامنے لائیں.
ان کا کہنا تھا کہ غلنئی ھسپتال میں ڈاکٹروں کی حاضری یقینی بنائیں گے. حکومت چاہتی ہے کہ عوام کو پولیو جیسے موذی امراض سے بچایا جاسکے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں