پاکستان تحریک انصاف کے 23ویں یوم تاسیس کی تیاریاں جاری
اسلام آباد(نوید ملک سے)پاکستان تحریک انصاف کے 23ویں یوم تاسیس کی تیاریاں جاری یوم تاسیس کے حوالے سے تاریخی کنونشن یکم مئی کو جناح کنونشن سنٹر میں منعقد کیا جائے گا
چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کا جناح کنونشن سنٹر کا دورہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی، سینٹر فیصل جاوید اور دیگر بھی ہمراہ یوم تاسیس کی تقریب کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیانشستوں کی ترتیب اور مہمانان گرامی خصوصاً وزیر اعظم کی آمدورفت کے حوالے سے منصوبہ بندی وزیراعظم کی بطور مہمان خصوصی شرکت کے باعث سیکیورٹی کے پہلو پر خصوصی منصوبہ بندی
تقریب میں شرکت کیلئے خصوصی پاسز جاری کرنے کا فیصلہ میڈیا کے نمائندوں کیلئے خصوصی پویلین مختص کرنے کا فیصلہ یوم تاسیس کی مرکزی تقریب کی کارروائی میڈیا اور سوشل میڈیا پر براہ راست نشر کی جائے گی ملک بھر سے تحریک انصاف کے کارکنان و رہنما یوم تاسیس کی مرکزی تقریب میں شرکت کریں گے مقامی انتظامیہ کی جانب سے تقریب کے انعقاد کیلئے باضابطہ این او سی بھی جاری کردیا گیا