ضلع ہری پورٹریفک وارڈنز کو فرائض کی بہترین سر انجام دہی پر تعریفی سرٹیفکٹس 89

ضلع ہری پورٹریفک وارڈنز کو فرائض کی بہترین سر انجام دہی پر تعریفی سرٹیفکٹس

 ضلع ہری پورٹریفک وارڈنز کو فرائض کی بہترین سر انجام دہی پر تعریفی سرٹیفکٹس

ایبٹ أباد(وقاص باکسر) خیبر پختونخواہ پولیس ضلع ہری پورٹریفک وارڈنز آفیسرز پوری محنت اور لگن سے فرائض سرانجام دیں اور عوام سے اچھے اخلاق سے پیش آئیں۔
ڈی پی او ہری پور ڈاکٹر زاہد اللہ (PSP) کی جانب سے ٹریفک وارڈنز کو فرائض کی بہترین سر انجام دہی پر تعریفی سرٹیفکٹس دئیے گئے۔ ہری پور سٹی سمیت ضلع بھر میں ٹریفک کی بہترین روانی کو برقرار رکھنے اور عوام کے ساتھ اچھے رویہ پر ٹریفک انچارج سمیت 16 جوانوں کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ ڈی پی او ہری پور نے افسران اور جوانوں کی کارکردگی کو سراہا اور پولیس افسران کو تلقین کی کہ دوران ڈیوٹی پبلک کی عزت وقار کا خصوصی خیال رکھے۔ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں سرف کریں اور پوری محنت اور لگن سے اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں