Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

افغان طالبان کا پولیس ہیڈکوارٹر پر حملہ، ہلاکتوں کا خدشہ

افغان طالبان کا پولیس ہیڈکوارٹر پر حملہ، ہلاکتوں کا خدشہ

افغان طالبان کا پولیس ہیڈکوارٹر پر حملہ، ہلاکتوں کا خدشہ

افغان طالبان کا پولیس ہیڈکوارٹر پر حملہ، ہلاکتوں کا خدشہ

افغانستان کے شمالی شہر پل و خُمری طالبان نے پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا جس میں بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک خودکش بمبار نے حملے کا آغاز کیا جس کے بعد اس کے دیگر ساتھیوں نے فائرنگ شروع کر دی۔

اسپتال ذرائع کے مطابق حملے میں 40 کے قریب افراد یا تو ہلاک ہو گئے ہیں یا پھر شدید زخمی ہیں۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حملے میں 2 شدت پسند مارے گئے ہیں جب کہ باقی حملہ آوروں کا گھیراؤ کر لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 2001 میں طالبان کی حکومت کا تختہ الٹائے جانے کے بعد پہلی بار افغانستان میں طالبان نے ملک کے بڑے حصے پر قبضہ کر لیا ہے۔

ایک طرف افغانستان میں امن و استحکام کے لیے طالبان اور افغان حکام کے درمیان مذاکرات جاری ہیں تو دوسری جانب دونوں فریقین کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف کارروائیوں کا سلسلسہ بھی جاری ہے۔

Exit mobile version