منافع خوروں نے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا 68

منافع خوروں نے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا

منافع خوروں نے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا

ایبٹ أباد(رپورٹ:وقاص باکسر)ایبٹ أباد مہنگائی کا طوفان گرانفروش بے لگام ضلعی انتظامیہ سمیت متعلقہ اداروں کی ملی بھگت اشیائ خوردونوش کی قیمتوں میں دوگنا اضافہ عوام تاجروں کے رحم وکرم پر غریب عوام کی قوت خرید جواب دے گئی فوری طور پر کمشنر ہزارہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

اس ضمن گزشتہ روز عوامی وفد نےجرنلسٹ وقاص باکسر کو بتایا کہ شہر بھر میں مہنگائی کا راج مسلسل برقرار ہے رمضان الکریم کی أمد کے ساتھ ہی گرانفروشوں نے چھریاں تیز کر لیں ہیں اشیائ ضروریہ کی قیمتیں أسمان سے باتیں کرنے لگیں پرائس کمیٹی اور انتظامیہ نے شہریوں کو گرانفروشوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا

۔ گرانفروشوں نے سبزیوں ،پھلوں اور برائلر سمیت دیگر کھانے پینے کی اشیاء کے من مانے نرخ مقرر کرلئے ۔ منافع خوروں نے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا

پرائس کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقررکردہ نرخنامے مذاق بن کر رہ گئے ہیں ۔ شہریوں کی شکایات سننے والا کوئی نہیں ۔اس صورتحال پر تبدیلی کی امید لگائے بیٹھے شہری مایوسی کا شکار ہوگئے ہیں انہوں نے فوری طور پر اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں