ایبٹ أباد پریس کلب کے جنرل سیکٹری راجہ ہارون کی زیرصدارت جنرل باڈی اجلاس طلب
ایبٹ أباد( رپورٹ: وقاص باکسر)ایبٹ أباد پریس کلب کے جنرل سیکٹری راجہ ہارون کی زیرصدارت جنرل باڈی اجلاس طلب صحافیوں کی بھرپور شرکت اجلاس میں اہم فیصلوں پر غوروفکر صحافیوں کی
فلاح وبہبود کے لیے ہر سطح پر أواز بلند کرنے کا عزم موجودہ دور میں صحافیوں کو درپیش مسائل اور انکا فوری حل وقت کی اہم ضرورت ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایبٹ أباد پریس کلب کے جنرل سیکٹری راجہ ہارون کی زیر صدرات جنرل باڈی اجلاس منعقد کیا گیا
جس میں صدر پریس کلب عامر شہزاد جدون سنیر صحافی سردار راشد عادل عباسی سلیم تنولی دلدار ستی نعیم خان ملک ثاقب بشیرسالار یاسر احمد سردار شفیق عالمزیب اعوان محمد خان عباسی طاہر شاہ اور دیگر سنیئر صحافیوں نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئ ایبٹ أباد پریس کلب کے جنرل سیکٹری راجہ ہارون نے کہا کہ صحافیوں کے حقوق کی جنگ لڑنے کے لیے کوشاں ہیں صحافی برادری کی فلاح وبہبود کے لیے ہر سطح پر أواز اٹھائی جائگی
ینگ نوجوان صحافیوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ انہیں مزید ٹریننگ بھی دی جائگی انہوں نے کہا کہ ایبٹ أباد شہر کے مسائل اور قلمی جہاد کے زریعے عوام کے مسائل حل کرنے میں ایبٹ أباد پریس کلب نے ہمیشہ بھرپور کردار ادا کیا ہے صحافی معاشرے کی أنکھ اور کان ہوتے ہیں
موجودہ دور میں صحافیوں کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے لیکن پھر بھی ایبٹ أباد پریس کلب صحافیوں کو کسی بھی میدان میں تنہا نہیں چھوڑے گا ہم صحافی برادری کے لیے مزید ٹریننگ ورکشاپس کا انعقاد کریں گےاور انہیں مزید صحافت کے بارے میں تربیت فراہم کریں گے ۔