Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

عوام کے ساتھ کو ئی ناانصافی اور بداخلاقی ہرگز برداشت نہیں کی جاۓ گی ڈی پی او محمد سلیمان خان

ایبٹ أباد(رپورٹ:وقاص باکسر)ڈی-پی۔او لوئر کوہستان محمد سلیمان خان صاحب نےافسران اورجوانوں کے مسائل سننےاور انکے حل کے لئیے اردلی روم کا انعقادکیا
تفصیلات کے مطابق آج مورخہ 08-05-2019 کو ڈی پی او لوئر کوہستان محمد سلیمان خان صاحب کے دفتر میں ہفتہ وار اردلی روم کا قیام عمل میں لایا گیا۔جس میں 11 پولیس کے افسران اور جوان یکے بعد دیگر ڈی پی او لوئر کوہستان محمد سلیمان خان صاحب کے سامنے پیش ہوۓ جن کی جائز عرض و معروضات ڈی پی او لوئر کوہستان نے سنی اورموقع پر ہی حل کرنے کے احکامات صادر فرماۓ۔
علاوہ ازیں جن پولیس اہلکاروں کے خلاف محمکانہ انکوائری اور عوام کی طرف سے شکایات موصول ہوئ انکی انکوائری مکمل کرنے کے بعد سزا جزا کا فیصلہ بھی اردلی روم میں کیا گیا۔
ڈی پی او لوئر کوہستان محمد سلیمان خان صاحب نے تمام افسران اور جوانوں کو مخاطب کرتے ہوۓ کہا کہ اپنے فرائض منصبی نہایت خوش اسلوبی سے سرانجام دیں ،عوامی خدمات کو فرض عین سمجھ کر شہریوں کے ساتھ انتہائ خوش مذاجی سے پیش آئیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ ضلع بھر کے کسی بھی کونے میں عوام کے ساتھ کو ئی ناانصافی اور بداخلاقی ہرگز برداشت نہیں کی جاۓ گی۔

Exit mobile version