ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت کا تھانہ میرپور کا تفصیلی دورہ
ایبٹ أباد(رپورٹ:وقاص باکسر) ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت کا تھانہ میرپور کا تفصیلی دورہ، عملہ، تفتیشی افسران کے ہمراہ خصوصی میٹنگ تفصیلات کے مطابق گزشہ روز ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت نے گزشتہ روز تھانہ میرپور کا تفصیلی دورہ کی اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ نے تھانہ کا مکمل جائزہ لیا اور تھانہ میں جاری مرمتی کا م کاجائزہ لیتے ہوئے
جلد از جلد کام کی تکمیل کی ہدایت اس دوران تھانہ کا جملہ ریکارڈ چیک کیا جبکہ ضلعی پولیس سربراہ نے تھانہ میرپور میں نفری کو فالن کرتے ہوئے جملہ نفری کا ڈیوٹی روسٹر چیک کیااور اس دوران نفری کو سکیورٹی اور دیگر حوالے سے خصوصی ہدایات دی ان کے مسائل سنیں اور فوری حل کے احکامات جاری کیے اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد نے ضلعی پولیس اور شعبہ تفتیش کے افسران جن میں ڈی ایس پی یاسین خان جنجوعہ، ایس ایچ او میرپور
انسپکٹر عبدالغفور، او آئی آئی انعام الحق اور دیگر افسران موجود تھے کے ہمراہ کرائم کے حوالے خصوصی میٹنگ کی جس میں تھانہ میرپور کے سنگین نوعیت کے مقدمات جس میں قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، رہزنی اور چوری وغیرہ میں تفتیشی افسران کی پراگرس چیک کی
اور انہیں خصوصی ہدایات دیتے ہوئے جلد از جلد تفتیش مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ نے رمضان المبارک کے موقع پر سحری اور افطاری کے دوران گشت بڑھانے اور چاک و چوبند رہنے کے ساتھ ساتھ نماز تراویح کے دوران تما م بڑی مساجد پر فل پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی
جبکہ رمضان کے دوسرے اور تیسرے عشرہ کے دوران بازاروں، مارکیٹوں اور شاپنگ پلازہ جات میں پولیس نفری تعینات کرنے اور سخت سے سخت سکیورٹی اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے نفری کی تعداد میں اضافے کے احکامات جاری کیے جبکہ عید بازاروں میں لیڈیز پولیس اور سکیورٹی برانچ کے اہلکاروں سمیت گشت اور سکیورٹی
چیکنگ کو ضروری قرار دیتے ہوئے سکیورٹی امور میں کسی قسم کی لاپرواہی نہ برتنے کی ہدایت دی اس دوران عید کے موقع پر اپنے آباہی گھروں کو روانہ ہونے والے علاقہ
مکینوں کو اپنے مکانات کسی کے حوالے کرنے اور قیمتی سامان مقفل گھر میں نہ چھوڑنے کے حوالے سے عوام میں آگاہی مہم شروع کرنے کے لیے گھر گھر پمفلٹ تقسیم کرنے اور خصوصی مہم چلانے کی ہدایت کہ تاکہ جو لوگ اپنے آبائی گھروں کو عید کی خوشیاں منانے جائیں تو چوری