غیر قانونی منی اڈے بنانے والے ڈرائیورز اور نو پارکنگ کی خلاف ورزی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
ایبٹ أباد (وقاص باکسر سے )ایبٹ أباد ایس پی ٹریفک وارڈن ہزارہ ریجن محمّد اشتیاق صاحب کی خصوصی ہدایت پر اڈیشنل انسپکٹر ٹریفک پرویز خان کی زیر نگرانی ٹریفک وارڈن پولیس کا غیر قانونی منی اڈے بنانے والے ڈرائیورز اور نو پارکنگ کی خلاف ورزی کالے شیشے غیر نمونہ نمبر پلیٹ پریشر ہارن اور کمسن بغیر لائیسنس اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
متعدد ڈرائیور شکنجے میں اس موقع پر ایس پی ٹریفک وارڈن اشتیاق خان نے صحافیوں سے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں غیرقانونی منی اڈوں نے شہر کا حسن تباہ کر کے رکھ دیا ہے جگہ جگہ قائم منی اڈوں کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ کالے شیشے پریشر ہارون لگانے والوں کے خلاف بھی خصوصی ممہم جاری ہے لنک روڈ بندکھوہ سربن چوک گامی اڈہ ٹائنچی چوک اور دیگر مقامات سے غیرقانونی منی اڈوں کا خاتمہ کر دیا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک پولیس ٹریفک کے مسائل حل کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحيتيں بروکار لا رہی ہے سڑکیں تنگ ہونے کی وجہ سے بعض اوقات ٹریفک جام ہو جاتی ہے لیکن پھر بھی عوامی سہوليات کے لیے ٹریفک پولیس بھرپور اقدامات کر کے ٹریفک کی روانی بحال کر دیتی ہے عوام مکمل طور پر ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں شہر میں غیرقانونی منی اڈے قائم کرنے سے اجتناب کریں