لساں نواب کے مضافاتی اور تاریخی گاوں سہیکی بالا میں عید کے دوسرے روز روایتی کرکٹ میلے کا انعقاد 145

لساں نواب کے مضافاتی اور تاریخی گاوں سہیکی بالا میں عید کے دوسرے روز روایتی کرکٹ میلے کا انعقاد

لساں نواب کے مضافاتی اور تاریخی گاوں سہیکی بالا میں عید کے دوسرے روز روایتی کرکٹ میلے کا انعقاد

مانسہرہ(ابراراحمد سٹی رپورٹر) لساں نواب کے مضافاتی اور تاریخی گاوں سہیکی بالا میں عید کے دوسرے روز روایتی کرکٹ میلے کا انعقاد کیا گیا ہے

جسکو SPLسہیکی پریمیئر لیگ کا نام دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ 50سالوں سے ہر عید پر سہیکی بالا میں کر کٹ کے کامیاب ایونٹ کا انعقاد ہوتا رہا ہے اس بار بھی تناول کے لیجنڈ کر کٹرز نے طویل مشاورت کے بعد اس سلسلے کوجاری رکھنے کا اعلان کیا اور ایونٹ کو پرکشش اور کامیاب بنانے کیلئے تناول کے تمام سینئرز اورلیجنڈ کر کٹرز سے رابطہ جاری ہے SPL کی خاص بات یہ ہے کہ اس ایونٹ میں بطور مہمان قومی کر کٹرز عمران نظیر اور انٹر نیشنل سکورر جمال اکبر کی آمد متوقع ہے SPL کا اعلان ہو تے ہی ہزارہ بھر سے ٹیموں نے آرگنائزیشن کو اپنی شرکت کی یقین دھانی کرائ ہے SPL کی آرگنائیزیشن نے واضع کیا ہیکہ SPLبزنس برینڈ نہیں ہوگابلکہ انٹر ٹیئر منٹ میلہ ہوگا SPL کا میلہ عید الفطر کے دوسرے روز گورنمنٹ ہائ سکول سہیکی بالا کے تاریخی میدان پر سجے گا جس میں تناول بھر کی تمام ٹیموں کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں