ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر ایبٹ آباد پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائی
FS
ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر ایبٹ آباد پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائی
ایبٹ أباد(وقاص باکسر سے )ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباس عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر ایبٹ آباد پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائی گزشتہ 02روز کے دوران 05کلو سے زائد چرس، 01کلو ہیروئن اور 26گرام آئس برآمد 14منشیات فروش گرفتار
تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لاتے ہوئے ضلع پولیس نے گزشتہ 02روز کے دوران ضلع بھر سے 14منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں لائی جس میں 5.045کلو گرا م چرس، 1.048گرام ہیروئن اور 26گرام آئس برآمد کی خصوصی مہم کے دوران کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ڈی ایس پی کینٹ یاسین خان جنجوعہ کی زیر نگرانی ایس ایچ او کینٹ طاہر سلیم کی سربراہی میں کینٹ پولیس نے 1495گرام چرس، 298گرام ہیروئن اور 26گرام آئس برآمد کی تھانہ سٹی پولیس نے ایس ایچ او کیڈٹ نواز کی سربراہی میں 320گرام چرس تھانہ شیروان نے ایس ایچ او ملک سعید کی سربراہی میں 450گرام چرس برآمد کی تھانہ میرپور پولیس نے گزشہ دور روز کے دوران 890گرام چرس اور 210گرام ہیروئن برآمد کر کے 02منشیات فروشوں کو جیل راہ دیکھائی تھانہ نواں شہر پولیس ہارون خان کی قیادت میں 02مقدمات میں 02میں دو منشیات فروشو ں کی گرفتاری عمل میں لاتے ہوئے 500گرام چرس اور 190گرام ہیروئن برآمد کی مانگل پولیس نے ایس ایچ او اشتیاق شاہ کی زیر سرپرستی کاروائی کے دوران 500گرام چرس برآمد کی جبکہ سرکل حویلیاں میں ڈی ایس پی حویلیاں شمعریز خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او حویلیاں سردار رفیق نے 02مقدمہ میں 390گرام چرس اور 350گرام ہیروئن برآمد کی ایس ایچ او لورہ شہزاد خان نے 01مقدمہ میں 500گرام چرس بر آمد کی۔ ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو منشیات فروشوں کے خلاف بے دریغ کاروائیاں جاری رکھنے اور منشیات فروشوں کا قلع قمع کرنے میں تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کرتے ہوئے خصوصی مہم کے سلسلہ جاری رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں