76

مانسہرہ ایس ایس پی زیب اللہ خان کی ہدایات پر ضلع کے تمام تھانہ جات کی حدود میں سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری

مانسہرہ ایس ایس پی زیب اللہ خان کی ہدایات پر ضلع کے تمام تھانہ جات کی حدود میں سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری

مانسہرہ(ابرار احمد سٹی رپورٹر ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ ایس ایس پی زیب اللہ خان کی ہدایات پر ضلع مانسہرہ کے تمام تھانہ جات کی حدود میں سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پھلڑہ زیورداد خان نے نفری کے ہمراہ ڈی ایس پی سرکل اوگی ابرار خان کی زیر قیادت تھانہ پھلڑہ کی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔دوران آپریشن 1کلاشنکوف، 1رائفل 12بور ، 1پستول اور 24گولیاں برآمد کر کے ملزمان محمد بشارت ولد شاہ رحمان ، ولی محمد ولد غلام حیدر اور شاہ رحمان ولد عبدالطیف کو گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف تھانہ پھلڑہ میں 15AA.KPKکے تحت مقدمات درج کر لئیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں